مدرسہ میں قائم انجمنیں طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کوبیدارکرنے میں بہترین معاون

جمعیۃ الطلبہ جامعۃ الابراروسئی میں بزم ابوالحسن کے تحت طلبہ کے درمیان مسابقہ جاتی پروگرام سے مہمانان کرام کاخطاب
ممبئی(پریس ریلیز) ممبئی کے مضافات میں قائم دینی درسگاہ جامعۃ الابراروسئی ایسٹ میں آج جمعیۃ الطلبہ کے زیراہتمام بزم ابوالحسن کے تحت طلبہ کے درمیان مختلف موضوعات پر مسابقہ جاتی پروگرام کاانعقادہواجس میں ۳۳؍طلبہ نے حصہ لیا۔یہ مسابقہ جاتی پروگرام ،حدر قرآن ،حمد ونعت ،تقاریر و مکالمہ پرمشتمل تھا۔مسابقہ میں حکم کے فرائض مفتی یحیٰ خان قاسمی اورمولانااعجازقاسمی نے انجام دیئے۔پروگرام کی سرپرستی جامعہ کے مہتمم مولاناشمیم اخترندوی نے کی ۔اس موقع پرممبئی سے تشریف لائے انجمن اہل السنۃ والجماعۃ کے جنرل سکریٹری مولانارشیداحمدندوی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ وسئی ممبئی سے کافی فاصلے پرواقع ایک مضافاتی علاقہ ہے،مجموعی اعتبارسے مسلمانوں کی تعدادبہت بہترنہیں ہے،ایک طرح سے بہت ہی چیلنجنگ ماحول ہے،لیکن ایسے ماحول اورایسے دوردرازعلاقے میں جامعۃ الابرارکاقیام اورانتہائی سلیقگی اورعمدگی کے ساتھ اس کوچلانایہ اپنے آپ میں کسی مجاہدہ سے کم نہیں ہے،مبارکباکے مستحق ہیں جامعۃ الابراروسئی کے فعال مہتمم مولاناشمیم اخترندوی کہ انہوں نے گویاجنگل میں منگل کاسماں پیداکردیاہے۔جس چیلنجنگ ماحول اورمسلمانوں کی کم آبادی والے علاقے میں جامعۃ الابرارکوکامیابی کے ساتھ چلارہے ہیں،درحقیقت ایسے ہی علاقوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے اوراہل خیرحضرات کواس طرح کے اداروں پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مولانارشیدندوی نے طلبہ عزیزسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کااس ادارہ میں تعلیم حاصل کرنایہ منجانب اللہ آپ کاانتخاب ہے،آپ اس پراللہ کاشکراداکریں اوراپنے انتخاب کوغنیمت جانتے ہوئے اپنے وقت کاصحیح استعمال کریں ،اپنے اوقات کوصرف حصول تعلیم میں صرف کریں،اورباہرنکل کراپنے ادارہ ،اپنے اساتذہ اوراپنے ذمہ داران کانام روشن کریں۔بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹرمولاناغفران ساجدقاسمی نے کہاکہ ہردرخت اپنے پھل سے پہچاناجاتاہے،آپ کے ادارے کی شناخت بھی آپ سے ہوگی اسی لئے خوب دل لگاکرپڑھیں اوراپنے ادارہ کانام روشن کریں،مولاناقاسمی نے مزیدکہاکہ مدارس میں قائم طلبہ کی انجمنیں دراصل طلبہ کی خوابیدہ مختلف صلاحیتوں کوبیدارکرنے میں بہترین معاون ثابت ہوتی ہیں،جوطلبہ تعلیمی ایام میں انجمن میں حصہ لیتے ہیں،آگے چل کروہی اپنی قوم اوراپنی ملت کی اصلاح اورفلاح کااہم فریضہ انجام دیتے ہیں،طلبہ کی انجمنیں کسی بھی ادارہ کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں اورانجمنوں کی کامیابی ذمہ داران مدرسہ اوراساتذہ مدرسہ کی فعالیت اورحرکیت کی گواہ ہوتی ہیں۔مولاناغفران ساجدقاسمی نے بزم ابوالحسن کے تحت ہونے والے کامیاب مسابقہ جاتی پروگرام پراساتذہ مدرسہ کے ساتھ مدرسہ کے مہتمم مولاناشمیم اخترندوی کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی اورامیدظاہرکی کہ ان شاء اللہ اس مدرسہ کے فارغین طلبہ اپنی بے پناہ
صلاحیتوں سے ملک وبیرون ملک میں مدرسہ کانام روشن کریں گے اوردین کی خدمت کاعظیم فریضہ انجام دیں گے ۔واضح رہے کہ اس وقت جامعۃ الابراروسئی میں کل طلبہ کی تعداد۱۲۵ ہے جس میں تقریبا۷۵ طلبہ دارالاقامہ میں مقیم ہیں جن کی مکمل کفالت جامعہ کے ذمہ ہے ۔جامعہ میں درجہ حفظ دینیات کے ساتھ عربی دوم تک کی تعلیم کامعیاری نظم ہے۔پروگرام کوکامیاب بنانے میں ناظم جامعہ مولاناشمیم اخترندوی کے ساتھ جامعہ کے موقراساتذہ مفتی توقیرعالم قاسمی،مفتی موسیٰ قاسمی،قاری شمشادعالم قمری،قاری منورعالم ،قاری جاویداختر،حافظ صلاح الدین ودیگرمنتظمین پیش پیش رہے ۔
Comments are closed.