اہلیہ کی بے وفائی سے پریشان شوہر کی خودکشی

 

نوادہ۔ ۲۱؍ فروری: اہلیہ کی بے وفائی کو شوہر برداشت نہیں کر پایا اور تنگ آکر خود کشی کر لی۔ واقعہ نوادہ شہر کے بندیل کھنڈ تھانہ علاقہ کے ڈوبھرا محلہ کا ہے۔ یہاں ٹوئنکل نامی نوجوان نے شادی کے صرف ایک سال کے اندر ہی بیوی کی بے وفائی سے تنگ آکر منگل کے روزخودکشی کرلی۔متوفی ٹوئنکل کے والد پرمود کمار نے بتایا کہ اس نےاپنے بیٹے کی شادی مئی 2022 میں وارث علی گنج تھانہ علاقہ کے گوڑا پور گاؤں رہائشی پرمود پنڈت کی بیٹی سوئٹی کماری سے دھوم دھام سے کی تھی۔ شادی کے دو ماہ بعد ہی اس کی بہو اپنے میکے وارث علی گنج چلی گئی ۔ اس کا بیٹا کئی بار اپنی اہلیہ کو لانے کے لئے گیا تھا مگر وہ ہر بار کوئی نہ کوئی بہانا کر لیتی تھی۔ حال ہی میں اس کے بیٹے کو اپنی اہلیہ کا دوسرے لڑکے کے ساتھ عشق کی معلومات ملی تھی۔ جس کی کے بعد اس کا بیٹا ٹوئنکل ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔ آج منگل کے روز اس نے گھر میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی ۔

Comments are closed.