دینی تعلیم کے بغیر اولاد کی پرورش اپنے گھر میں دشمن پالنے کے مترادف

 

جمعیۃ علماء کے زیر اہتما م مر تضی پور ضلع آکولہ میں دینی تعلیمی بیداری مہم سے علماء کا خطاب

اکولہ ۔۲۱؍ فروری ( پریس ریلیز ) ایک مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کریں، پنی نسلوں کو ارتداد سے بچا ئیں اور انکی دینی تعلیم اور عقائد کی درستگی کے لئے جدو جہد کریں، پاپندی سے مکاتب بھیجیں اسی میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے کیونکہ ہر انسان کو موت آنی ہے اور دین کے بغیر آخرت میںکامیابی نہیں مل سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کے صدر مفتی محمد روشن شاہ صاحب قاسمی ( بانی و مہتمم جامعہ دارالعلوم سونوری ضلع آکولہ )نے مکتب دارالعلوم سونوری مرتضٰی پور ضلع آکولہ میں منعقدہ دینی تعلیمی بیداری مہم سالانہ اجلاس میں دینی تعلیم کی اہمیت و ضرورت پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت جو کا م ہمارے ذمہ دیا گیا تھا اسے جلد از جلد پورا کرنے کی فکر کر یں، علاقوں کا سروے مکمل کریں،مکاتب کا سروے کریں اور اس کی رپورٹ تیار کرکے صوبائی دفتر کو روانہ کریں ۔مفتی صاحب نے مزیدفرمایا کہ یکم رجب المرجب تا ۳۰ رجب المرجب دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے حکم پر حضرت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) کی ہدایت کے مطابق صوبہ مہا راشٹر میں دینی تعلیمی بیداری مہم چلائی جا رہی ہےشہر ،ضلع اور تعلقوں میں پرو گرام پابندی سے منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ اسی بابت 15 فروری 2023 بروز بدھ بعد نمازِ مغرب مکتب دارالعلوم سونوری مرتضٰی پور ضلع آکولہ میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت سالانہ جلسہ کامیابی سےہمکنار ہوا ۔مقرر خصوصی نمونہ اسلاف داعی الی اللہ حضرت اقدس قاری عنایت اللہ اکھروی صاحب( خلیفہ مجاز محبوب العلماء پیر طریقت حضرت مولانا قمرالزماں صاحب الہ آبادی ) نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ تعلیم کے ساتھ تربیت بہت ضروری ہے ہمیںاپنے بچوں کی اچھی تربیت کی کوشش کرنی چاہئے۔ مولانا ابراہیم قاسمی صاحب ( جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نے موضوع پر موثر خطاب فرمایا ۔ مولانا محمد اشرف علی صاحب (نائب مہتمم جامعہ دارالعلوم سونوری)حافظ عبدالعظیم صاحب(بانی و مہتمم مدرسہ انوارالاسلام مسئلہ کامر گاؤں) مولانا صدر الدین صاحب (صدر جمعیۃعلماء تحصیل مرتضی پور) نظامت حافظ سلیم صاحب دریا پوری نے کی ،اس جلسے میں مرتضی پور تحصیل و اطراف کے تمام علماء وحفاظ اور تمام ذمہ داران مساجد موجود تھے ،آخر میں قاری عنایت اللہ صاحب اکھروی نے اللہ کے ذکر اور دعا ءکے ساتھ جلسہ کا اختتام کیا۔ اسی طرح 16 ؍ فروری 2023 بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب مکتب تجوید القرآن کنجیرہ تحصیل مرتضٰی پور ضلع آکولہ میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت جلسہ کاانعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت مفتی محمد روشن شاہ صاحب قاسمی ( بانی و مہتمم جامعہ دارالعلوم سونوری ضلع آکولہ) نے کی اوردینی تعلیم وتربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گھر میں دینی تعلیم وتربیت کے بغیر اولاد کی پرورش کرنا گویا کہ گھر میں اپنے دشمن کو پالنے کے مترادف ہے اس لئے والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنی اولاد کو دنیا کی تعلیم کے ساتھ آخرت کی تعلیم پر بھی زور دینا اور نسلوں کو بچانےکے لیے انکی اچھی تعلیم اور تربیت کی فکر کرنا ہم پر فرض ہے۔ مولانا محمد صدر الدین صاحب( صدرجمعیۃ علماء تحصیل مرتضٰی پور)مفتی محمد شقیق صاحب( شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم سونوری)نے تعلیم وتربیت کے متعلق قرآن وحدیث کی روشنی میں گفتگو فرمائی ، مولانا محمد وسیم صاحب امانی اورمولانا سیف الرحمن صاحب( امام وخطیب قلعہ مسجد مرکز مرتضی پور)نے اجلاس کی نگرانی فرمائی،حافظ سلیم صاحب دریا پوری نے نظامت کی،اجلاس میں مرتضی پور تحصیل و اطراف کے تمام معلمین و مدرسین اور مساجد کے ذمہ داران و سامعین کثیر تعداد میں موجود تھے ،تحصیل مرتضٰی پور میں جتنے بھی پروگرام اور ریلیاںنکالی گئی ہیںان کے انتظام و انصرام میںمولانا صدر الدین صاحب( صدرجمعیۃ علماء تحصیل مرتضٰی پور) حافظ ابوبکر شاہ صاحب( نائب صدر جمعیۃ علماء تحصیل مرتضٰی پو)) مولانا سیف الرحمن صاحب( امام وخطیب قلعہ مسجد مرکز روشن پورہ صدرجمعیۃ علماء شہر مرتضٰی پور ) نے اہم کردار ادا کیا ۔

Comments are closed.