لوک سبھا سکریٹریٹ نے شیو سینا کا دفتر شندے دھڑے کو الاٹ کیا

نئی دہلی۔ ۲۱؍ فروری: لوک سبھا سکریٹریٹ نے منگل کو پارلیمنٹ میں شیوسینا کا دفتر ایکناتھ شندے کے دھڑے کو الاٹ کر دیا۔ سکریٹریٹ کا یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شندے دھڑے کو حقیقی شیوسینا ماننے کے فیصلے کے بعد آیا ہے۔ اب تک ٹھاکرے اور شندے دھڑے کے ممبران پارلیمینٹ مل کر دفتر کا استعمال کر رہے تھے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد 18 فروری کو شندے دھڑے کے فلور لیڈر راہل شیوالے نے اس سلسلے میں لوک سبھا سکریٹریٹ کو ایک خط لکھا تھا، جس کے جواب میں سکریٹریٹ نے دفتر کی الاٹمنٹ کی اطلاع دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے شندے دھڑے کو لوک سبھا اور ودھان سبھا میں ادھو دھڑے سے زیادہ حمایت کی وجہ سے نام اور انتخابی نشان دیا تھا۔
Comments are closed.