ایس ڈی پی آئی وقف املاک پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی : الیاس محمد تمبے

 

نئی دہلی۔ (پریس ریلیز)۔ دہلی وقف بور ڈ کی 123املاک پر قبضے کی خبریں منظر عام آتے ہی سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی وقف املاک کو فاشسٹ حکومت کے ذریعے ہڑپنے اور بوگس نوٹسوں کے ذریعے ہتھیانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک اخباری بیان میں ایس ڈی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے وقف املاک پر بی جے پی کی نظر کی سخت مذمت کی ہے۔ جس کی تازہ ترین مثال ایک ناجائز کمیٹی کا نوٹس ہے، جو کہ وزرات برائے ہاؤسنگ اور شہری امور کی آڑ میں لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ املاک غیر مطلع تھیں، اس لیے ان پر وزرات قبضہ کرلے گی۔ یہ ایک مکمل جھوٹ ہے اور آفس کا غلط استعمال ہے۔ ایس ڈی پی آئی لیڈر الیاس محمد تمبے نے زور دیکر کہا کہ جب کمیٹی کی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے والا معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے تو ایک افسر کیسے نوٹس جاری کرسکتا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد نے مزید کہا ہے کہ اگر اس پر ایکٹ کی نگرانی ہو تو وقف املاک اور کسی بھی تنازعہ کو ان پر قبضہ کرنے کا بہانہ نہیں بنایا جاسکتا۔یہ انڈور کمیٹیاں جو قانونی فریم ورک سے باہر بنی ہیں، کسی ایکٹ کی بالادستی نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل اینڈ ڈی او آفس فوری طور پر نوٹس واپس لے اور میڈیا کو گمراہ کرنا بند کرے۔

Comments are closed.