۲۰۲۴ میں ہر قیمت پر فرقہ پرستوں کو شکست دینے کا عزم

بہار میں مہا گٹھ بندھن کی عظیم الشان ریلی، ۷؍اپوزیشن پارٹیوں کی شرکت، بی جے پی آر ایس ایس پر تنقید
پورنیہ: عام انتخابات ۲۰۲۴ کے حوالے سے بہار کی سرزمین پر سیاسی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ ایک طرف مرکزی وزیر امت شاہ بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے لوریا میں مشن ۲۰۲۴ کا افتتاح کررہے تھے تو وہیں دوسری جانب گرینڈ الائنس کی سات جماعتیں ایک پلیٹ فارم پرموجود تھیں۔ اطلاعات کے مطابق بہار کے پورنیہ میں مہاگٹھ بندھن کی عظیم الشان مہا ریلی ہوئی، اس میں نتیش، تیجسوی سمیت مہاگٹھ بندھن کے کئی لیڈان شام تھے، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے ویڈیو خطاب کیا، سنگا پور سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کرانے کے بعد فی الحال دہلی میں ہیں، انہو ںنے ویڈیو خطاب میں کہا بی جے پی کوئی پارٹی نہیں وہ آر ایس ایس کا مکھوٹا ہے، بی جے پی اور آر ایس ایس ریزرویشن کی زبردست مخالف ہے، متحد رہے، ہم ساتھ رہیں گے تو یہ لوگ کچھ نہیں کرپائیں گے، ملک سے نریندر مودی کی حکومت کے چل چلائو کا وقت آچکا ہے، ہم اور نتیش ایک ہوگئے ہیں، اب ہمیشہ ساتھ رہیں گے، ۲۰۲۴ میں ریکارڈ توڑنا ہے۔لالو پرساد یادو نے یاد دلایا کہ بہار والوں کے ساتھ مل کر میں نے آر ایس ایس کے رتھ کو روکا تھا، بہار کی کروٹ پر ملک میں ہوا بدلتی ہے، یہ جو آر ایس ایس ہے یہ گرو گوالکر کی پارٹی ہے، گوالکر نے بنچ آف تھاٹس میں دو خطرناک باتیں لکھی ہیں، پہلی کاشی وشوا ناتھ مندر میں اگر کوئی دلت پوجا کرنے پہنچ جائے تو اسے جوتے سے مارکر باہر کردو، دوسری ریزرویشن کو ختم کرناچاہئے، اس میں تبدیلی ہونی چاہئے، ریزرویشن کی کوئی ضرورت نہیں ہے، یہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا اصل چہرہ ہے۔ وزیر اعلیٰ بہار نے مرکزی وزیر داخلہ پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک پر قبضہ کرلیاہے، کوئی بھی کام ملک کے مفاد میں نہیں کررہے ہیں، بہار کی ترقی کےلیے کوئی کام نہیں کیا ہے، لیکن یہاں آکر کیا کیا ب ول دیا کہ ہم نے یہ کیا وہ کیا، گزشتہ الیکشن میں ان لوگوں نے بہار کی ترقی کے لیے مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کوئی مدد نہیں کی گئی۔ نتیش کمار نے پھر اپوزیشن کو ایک ساتھ رہنے کی بات دہرائی ، انہوں نے کہاکہ کانگریس طے کرے کہ اگر ہم متحد ہوئے تو ۲۰۲۴ میں بی جے پی کو ۱۰۰ سے زیادہ سیٹیں نہیں ملنے دیں گے، انہوں نے کہاکہ زندگی بھر آپ لوگوں کے مفاد کےلیے کام کریں گے، میرا کوئی ذاتی خواہش نہیں ہے، میری خواہش ہے کہ ملک آگے بڑھے اس کےلیے بی جے پی کو ہرانہ ہوگا، بہار میں ہم جیسے متحد ہیں، ویسے ملک میں اتحاد ہوناچاہئے۔ قبل ازیں نائب وزیر اعلیٰ بہار تیجسوی یادو نے مہاریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیسے ہمارے یہاں مہا گٹھ بندھن ہے ویسے ہی ملک میں مہاگٹھ بندھن ہے، آپ لوگوں کی دعا سے آج میرے والد بالکل ٹھیک ہیں، آج مجھے بہت خوشی ہے کہ والد پھر سے پرانے انداز میں نظر اائے، میرے والد نے آج تک فرقہ پرست طاقتوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے، وہ ہمیشہ ان لوگوں سے لڑتے رہے، بی جے پی کے لوگ لیڈر نہیں ڈیلر ہیں، یہ لوگ جمہوریت ختم کرناچاہتے ہیں، لالو کا بیٹا وعدہ کرتا ہے کہ فرقہ پرست طاقتوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، ہم سب ساتوں پارٹیاں مل کر ملک کو آگے لے جائیں گے۔ لالو پرساد، نتیش کمار ، تیجسوی یادو سمیت ساتوں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی پوری تقریریں ۲۰۲۴ میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر تھی، لالو نے کہاکہ سیمانچل ہمارا گڑھ رہا ہے، اس بار یہاں کے لوگ منہ توڑ جواب دیں گے، تیجسوی نے کہا کہ جب جب بہار لڑتا ہے دہلی ہارتا ہے، ہم دہلی مارچ کریں گے اور سبق سکھائیں گے۔ اسٹیج سے آئین بچانے پر بھی زور دیاگیا، لالو یادو نے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی امبیڈکر کے آئین کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ تیجسوی یادو نے کہاکہ بی جے پی مذہب اور ذات کی سیاست کرتی ہے، وہ اسے تقسیم کررہی ہے، پچھڑے دلتوں اور اقلیتوں کو ساتھ رہنا ہے، نتیش نے کہاکہ مسلم کمیونٹی کے لوگ جان لیجئے وہ ادھر سے ادھر کررہے ہیں، اویسی کا نام لیے بنا کہا کہ ان کے کہنے پر وہ بیان دیتا ہے، جبکہ دونوں ایک ہی ہیں، اس پر دھیان مت دیجئے۔ سب سے بڑا چیلنج اتحاد ہے اس لیے لالو یادو سے لےکر نتیش کمار نے بہار کی ساتوں پارٹیوں کو متحد رہنے کی اپیل کی، لالو نے کہا کہ سبھی متحد ہوجائیں گے مودی حکومت چلی جائے گی، تیجسوی نے کہا ملک بچائو، بی جے پی بھگائو، ایک بہاری سب پر بھاری ، نتیش نے کہاکہ ہم ان کو چھوڑ کر آئے ہیں، ملک بھر کی پارٹیوں کا فون آیا، میں زندگی بھر آپ کے ساتھ ہوں، نتیش کمار نے کہاکہ ہم کانگریس کا انتظار کررہے ہیں، جتنی جلدی کریں گے، ملک میں بی جے پی کو سو سیٹیں ملیں گی، متحد ہوجائے، ہم بہار میں سبھی متحد ہیں، انہیں یہاں سے کچھ نہیں ملنے والا ہے، اگر سبھی جگہ متحد رہیں گے تو ہر جگہ ایسا ہی ہوگا۔
Comments are closed.