دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور کے حفاظ کرام کو تراویح سنانے کے لئے جگہ کی تلاش

کولکاتہ میں حفظ و تجویدکی تعلیم کے لیے مشہورادارہ دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور میں رمضان المبارک کے موقع پر قرآن پاک سنانے کے لیے حفاظ کرام کو جگہ کی تلاش ہے۔ مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد نے بتایا کہ الحمدللہ دارالعلوم اسراریہ میں بیس طلبہ ایسے ہیں جنھوں نے ایک بیٹھک میں پورا قرآن سنایا ہے، اسی طرح وہ طلبہ جنھوں نے اس سال حفظ قرآن مکمل کیا ہے وہ بھی تراویح سنا سکتے ہیں اور وہ تراویح کے ضروری مسائل شرعیہ سے بھی واقف ہیں ۔انھوں نے کہاکہ یہاں سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام الحمدللہ مخارج کی صحیح ادائیگی اور تجوید کے ساتھ قرآن پڑھتے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ بارہ سالوں میں بفضلہ تعالی 254 طلبہ نے اس مدرسہ سے قرآن کریم حفظ مکمل کیاہے اور اس سال 5 فروری کو یہاں کے طالب علم نے آل بنگال مسابقۂ قرآن میں اول پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ اس سے قبل بھی، ممبئی ،الہ آباد، پورنیہ، کولکاتہ اور جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیر اہتمام معماری بردوان کے آل بنگال مسابقے میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے ادارے کانام روشن کیاہے۔
واضح ہوکہ مدرسہ میں دس اور سات دنوں کی تراویح کے لیے بھی حفاظ کرام دستیاب ہیں ۔ جن حضرات کو تراویح کے لیے حفاظ کرام کی ضرورت ہو، وہ اس نمبر 8777218454 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.