مزدوری کاپیسہ مانگنے پر پاسوان برادری نے فیاض کو موت کے گھاٹ اتار دیا

سمستی پور ۔۲۷؍ فروری:گیا میں تین مسلم نوجوانوں کی پٹائی اور ایک نوجوان کی موت واقعہ تازہ ہی تھا کہ سمستی پور میں وریندر پاسوان، پپو پاسوان، مہندر پاسوان نے فیاض کو گھر میں رسی سے باندھ کر خوب مارا پیٹا۔ بتایاجارہا ہے کہ فیاض مزدوری کا پیسہ مانگنے گیا تھا لیکن ان لوگوں نے مزدور کی مزدوری موت کے شکل میں دی۔ مارپیٹ کا شور گھر سے باہر نہ جائے اس لیے ان درندوں نے فل آواز میں گانا چالو کردیا او رپیٹ پیٹ کر فیاض کی جان لے لی۔
Comments are closed.