تلنگانہ : شرپسندوں نے مسلم نوجوان کو مارا پیٹا، جئے شری رام کا نعرہ لگانے پر کیا مجبور

حیدرآباد۔ ۲۸؍ فروری: نارائن پیٹ ضلع اٹکور منڈل مستقر کے محلہ گدوال کالونی میں رہنے والے محمد مجاہد ولد عبدالرحمن عمر۱۹سال جو نو تعمیر شدہ مکانات میں گلاس فٹنگ کا کام کرتے ہیں کو ۲۷؍ فروری کی رات نو تا دس بجے کے دوران جب وہ نارائن پیٹ سے اپنا کام ختمکر کے بائیک پر اپنے گھر لوٹ رہے تھے شرپسندوں کی ٹولی کی جانب سے بس اسٹانڈ چوراہےاٹکور کے پاس روککر نہ صرف حملہ کیا گیا بلکہ جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور بھی کیا گیا۔حملہ میں زخمی نوجوان نے دلیری کیساتھ زخموں اور پھٹے کپڑوں کیساتھ رات دیر گے پولیس اٹکور میں اشرار کے خلاف باضابطہ درخواست دی رات دیر گئے واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی محمد عبدالہادی صاحب ایڈوکیٹ صدرمجلس اتحاد المسلمین ضلعمحبوب نگر نے ڈی ایس پی نارائن پیٹ سے بذریعے ٹیلیفون ربط پیدا کرکے اشرار کی دیدہ دلیری کے ساتھ کی گئی شرپسندی سے واقف کروایااور امن و امان کی برقراری کیلئے شرپسندوں کی شر پسندوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ سرکل انسپکٹر نا قابل بھروسہ اور معاملہ کو رفع دفع کرنے میں ماہر ہیں، اسلیے اس حساس مسئلہ کی تحقیقات کی وہ خود نگرانی کریں اور اشرار کی بڑھتی شرپسندی کو قانون کے آہنی پنچے سے کچل دیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈی ایسپی مسئلہ کی حساسیت کے پیش نظر اس معاملہ کے تحقیقات کی خود نگرانی کریں۔ خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور چوبیس گھنٹوں کے اندر بعد شنا خت خاطیوں کو گرفتارکر نے کا متعلقہ عہدیدار نے تیقن دیا،اس موقع پر مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ صدرضلع یوتھ مجلس’ سیدسعادت ﷲ حسینی مجلسی فلور لیڈر ،محمد اسماعیل معتمد ضلع مجلس نارائن پیٹ’ محمد تقی چاند ٹاؤن صدر مجلس نارائن پیٹ’ محمد عبدالمعبود قاید مجلس اور دیگر موجود تھے۔
Comments are closed.