علی گڑھ آپتھلمولوجیکل سوسائٹی کے زیر اہتمام سی ایم ای کا اہتمام

علی گڑھ: یکم مارچ (پریس ریلیز)علی گڑھ آپتھلمولوجیکل سوسائٹی کی جانب سے سوسائٹی کے رجسٹریشن کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کنٹینیونگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) کے ساتھ ہی سوسائٹی کا مستقبل کا خاکہ بھی تیار کیا گیا۔
سی ایم ای میں ڈاکٹر دیپک مشرا، انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، بنارس ہندو یونیورسٹی اور ڈاکٹر طارق خان، ایرا میڈیکل کالج، لکھنؤنے خطاب کیا اور آنکھوں کی بیماریوں سے تعلق رکھنے اولی جدید ترین تکنیکوں کا ذکر کیا۔
مقررین نے آنکھوں پر ذیابیطس، امراضِ قلب اور بلڈ پریشر کے اثرات اور بصری اعصاب کو کن چیزوں سے نقصان پہنچتا ہے اس پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے آنکھوں کی حفاظت اور آنکھوں کی مختلف بیماریوں کے بارے میں آگہی پیدا کرنے پر زور دیا۔
علی گڑھ آپتھلمولوجیکل سوسائٹی کے صدر اور جے این میڈیکل کالج کے شعبہ امراض چشم کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء صدیقی نے سوسائٹی کے رجسٹریشن کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں سوسائٹی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے پروگراموں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی علمی پروگراموں کا بھی اہتمام کرے گی اور علی گڑھ میں کام کرنے والے ماہرین امراض چشم کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی۔
پروگرام کی نظامت سوسائٹی کی نائب صدر اور شعبہ امراض چشم کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عتیقہ جے صدیقی نے کی۔ خازن ڈاکٹر نیہا ٹی سنگھ نے اظہار تشکر کیا۔
پروگرام میں آپتھلمولوجی شعبہ (اے ایم یو) کے سربراہ پروفیسر اے کے امیتاوا، پروفیسر ادیب عالم خان سمیت ڈاکٹر ٹی ایچ خان، ڈاکٹر اے کے گلٹا، ڈاکٹر رضیہ ایس خان، ڈاکٹر پی کے شرما اور ڈاکٹر عبدالمعز، دیگر ماہرین امراض چشم اور اے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی کے پی جی ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Comments are closed.