Baseerat Online News Portal

دیش بھگت یونیورسٹی کا مقصدبہتر تعلیم ہر گھر تک پہنچانا ہے:چانسلر ڈاکٹر زورا سنگھ

یونیور سٹی میں آیوروید، نرسنگ، ڈینٹل، فارمیسی کے ساتھ ساتھ 200 سے زآئد تکنیکی اور پیشہ ورانہ کورسز کا بہتر نظم : ڈاکٹر ہرش

 

راجدھانی پٹنہ میں ایکسی لینس ایوارڈ اور ہولی ملن کی تقریب کا انعقاد

پٹنہ، 01 مارچ ،(پریس ریلیز): پنجاب کی معروف یونیور سٹی دیش بھگت یونیورسٹی کے ذریعہ آج راجدھانی پٹنہ کے اکزبیشن روڈ واقع ہوٹل ایکزوٹیکا میں ایکسی لینس ایوارڈ اور ہولی ملن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغازپٹنہ میئر سیتا ساہو اور یونیور سٹی کے ذمہ داران نےمشترکہ طور پر چراغ روشن کر کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ہرش سداوتی نے کہا کہ بہار اور پنجاب کا دل سے رشتہ ہے۔ آج ہماری یونیورسٹی میں آیوروید، نرسنگ، ڈینٹل، فارمیسی کے ساتھ ساتھ 200 سے زیادہ ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسز چلائے جا رہے ہیں۔ آج تعلیم کا مطلب صرف علم حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اپنے علم پر توجہ مرکوز کرنا بھی ہے۔ طلباء کو ووکیشنل کورسز پڑھ کر پروفیشنل بننا چاہیے۔ یونیورسٹی کی طرف سے کرائے جانے والے کورسز کے ساتھ ساتھ طلبہ کو پہلے سیشن سے ہی مسابقتی امتحانات کے لیے بھی تیار کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر زورا سنگھ نے کہا کہ ہم یہاں حب الوطنی کے ساتھ نئی تعلیمی پالیسی کو فروغ دینے آئے ہیں۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے ذمہ داران نے کہا کہ ہماری یونیور سٹی میں ایس سی ؍ ایس ٹی اور او بی سی کو انتہائی کفایتی در پر تعلیم مہیا کرائی جاتی ہے۔ ہماری یونیورسٹی کا مقصد تعلیم کو ہر گھر تک پہنچانا ہے۔ تمام کورسز یعنی UG اور PG یہاں ایک ہی چھت کے نیچے پڑھائے جاتے ہیں۔ اگر ہم میڈیا کی بات کریں تو اس سے متعلق اسٹڈی بھی کیا جاتا ہے۔ پٹنہ میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ سیتا ساہو نے پروگرام میں کہا کہ بہار تعلیم کا مرکز ہے اور یہاں کے طلباء پورے ملک اور بیرون ملک میں اپنا انمٹ نقوش چھوڑ رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف ہمارا ملک عالمی گرو بننے کی طرف بڑھ رہا ہے وہیں بہاری ٹیلنٹ بھی اس میں اپنی الگ پہچان دے رہا ہے۔ اس پروگرام میں پروفیسر چانسلر ڈاکٹر تیجندر پال، مسٹر سنیل سنگھ، صدر، جن لوک پارٹی، بہار کے ساتھ دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Comments are closed.