اجتماعی امتحان سے مسابقت کا جذبہ پیداہوتاہے :مفتی خالد انور پورنوی مراکز امتحان کا جائزہ لینے پہونچے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری کا اظہار خیال

 

(پریس ریلیز)

مدارس اسلامیہ کے نظام تعلیم وتربیت کو عمدہ اور بہتر بنانا ضروری ہے ؛ اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک ساتھ تمام مربوط مدارس اسلامیہ کے امتحانات کا انعقاد کیاجائے ، ازیں قبل کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی شاخ رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکی میٹنگ میں اجتماعی امتحان سالانہ کی تجویز بھی منظور کی گئی تھی، اس کی روشنی میں رابطہ مدارس اسلامیہ بہار کے زیر اہتمام ضلع کشن گنج ، پورنیہ بانکا اور گیا میں موجود ضلعی شاخوں کی نگرانی میں اجتماعی امتحان کرائے جارہے ہیں، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کشن گنج کی نگرانی وانتظام میں چل رہے اجتماعی امتحان کے لئے منتخب امتحان سینٹرجامعہ اسلامیہ دھنسونا کشن گنج میں آج جائزہ لینے کی غرض سے رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کے جنرل سکریٹری جناب مفتی خالد انور پورنوی المظاہری تشریف لے گئے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا: اجتماعی امتحان سے آگے بڑھنے کا جذبہ پیداہوتاہے ، تعلیم حاصل کررہے طلبہ کے ساتھ مدرسوں کا معیار بھی واضح ہوکر نظر آتاہے ،رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کشن گنج کے جنرل سکریٹری اور ناظم امتحان مفتی مناظر نعمانی قاسمی ، مولانا ظفر امام قاسمی، مولاناعمران مظاہری، اور کام کرنے والی پوری ٹیم نے جنرل سکریٹری موصوف کا پروزر استقبال کیا، رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع کشن گنج کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے اجتماعی متحان سالانہ کے مراکز پر پہونچ کر مفتی خالد انور پورنوی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خوشی ومسرت کا اظہار کیا، ناظم امتحان مفتی مناظرنعمانی صاحب نے جانکاری دیتے ہوئے کہا :اس اجتماعی امتحان سالانہ کے لئے 5 مراکز امتحان طے گئے ۔(1) جامعہ جعفریہ مدنی نگر سرائے کوڑی کشن گنج(2) دارالعلوم بہادر گنج کشن گنج(3) جامعہ اسلامیہ دھنسونا، (4)جامعہ محمود المدارس (5)جامعہ حسینیہ مدنی نگر کشن گنج،ان پانچ مراکز میں 22 مدرسوں کے 900 طلبہ شریک ہوئے ، فرع اول (ایک پارہ سے دس پارہ) فرع دوم ( ایک پارہ سے بیس پارہ) فرع سوم (ایک پارہ سے مکمل ) کےلئے الگ الگ ممتحنین متعین کئے گئے ، تمام بچوں کے نام اور مدرسہ کے نام کو صیغہ رازمیں رکھاگیا،کوڈ کے اعتبارسے ممتحنین کے سامنے انہیں پیش کیاگیا،چونکہ ہرممتحن کے امتحان کا اندازالگ الگ ہوتاہے،اس لئے ایک فرع کے تمام بچوں کا امتحان ایک ہی ممتحن کے ذمہ دیاگیا، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ ضلع کشن گنج کی خاص بات یہ رہی کہ تمام ممتحنین کو تحفہ میں ایک بیگ بھی دیا، جس میں ایک تولیہ اور ایک چھوٹا سابیگ تھا اور اس چھوٹے سے بیگ میں صابن ، تیل، کنگھی، شیشہ اور دیگر ضرورت کی ساری چیزیں موجود تھیں، رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع پورنیہ کی جانب سے چار سینٹرمتعین کئے گئے (1) دارالعلوم امور متصل ہلال چوک ،(2)مدرسہ اسعد ا لعلوم حسینیہ جلال گڈھ، (3) مدرسہ سراج العلوم انور گنج، اور انندنیاں،ـ(4) مدرسہ مدینۃ العلوم بیل گچھی، جس میں  36 مدرسوں کے 587 طلبہ شریک ہوئے ۔رابطہ مدارس اسلامیہ ضلع بانکا کی جانب سے منعقد اجتماعی امتحان کے لئے دو سینٹر بنائے گئے ، ـ(1)مدرسہ مصباح العلوم اہرو چلنا آٹھ گاواں ،(2) مدرسہ حسینیہ جامع مسجد باراہاٹ جس میں 15 مدرسوں کے 263 طلبہ شریک ہوئے ، رابطہ مدارس ضلع گیا کی جانب سے منعقد اجتماعی امتحان سالانہ میں تین مدارس کو مراکز امتحان بنایاگیا، (1)جامعہ ام القری الاسلامیہ وہائٹ ہاؤس گیا، (2)جامعہ عربیہ تحفیظ القرآن شیر گھاٹی، (3)دارالعلوم فاروقیہ موضع چاکنڈ گیا، جس میں کثیرتعدادمیں طلبہ شریک ہوئے،واضح رہے کہ مدارس اسلامیہ عربیہ کے داخلی وخارجی مسائل ومشکلات کا اجتماعی غور وفکر سے ازالہ کرنے،اور نظام تعلیم وتربیت کو بہتر،فعال اور مستحکم بنانے کے لئے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ملک کی تمام ریاستوں میں اس کی شاخ قائم ہے،ریاست بہار میں بھی جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ میں اس کی شاخ ہے،جس کے ریاستی صدر مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی معاون مہتم جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ اور جنرل سکریٹری مفتی خالدانورپورنوی ، المظاہری استاذ جامعہ مدنیہ سبل پور،پٹنہ ہیں،ازیں قبل مورخہ 19؍ربیع الثانی1443ھ مطابق 25؍نومبر2021 ،بروز جمعرات، رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارکے اجلاس مجلس عمومی میں،ریاست بہارکے تمام اضلاع میں،ایک ساتھ سالانہ امتحان کرانے کا فیصلہ لیاگیاتھا،اس کے مطابق سال گذشتہ بھی کئی اضلاع میں بڑی مضبوطی کے ساتھ اجتماعی کرایاگیاتھا،امسال اس سے بہتر اندازمیں اجتماعی منعقد کرائے جارہے ہیں،اجتماعی امتحان کی قیادت جناب مولانامرغوب الرحمن صاحب قاسمی صدر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارفرمارہے ہیں،جبکہ اس کی نگرانی ریاستی جنرل سکریٹری جناب مفتی خالدانورپورنوی،اور ضلعی شاخوں کے ذمہ داران کررہے ہیں،اجتماعی امتحان کو صاف شفاف بنانے کے لئے ہرممکن کوششیں کی گئیں ہیں،مدارس کے طلبہ میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔یہ اطلاع مفتی محمداکرم قاسمی دفتررابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہارنے دی ۔

Comments are closed.