الغزالی ارریہ کا سالانہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
حوصلہ بڑھانے والے گارجین و اساتذہ اور فرمانبردار طلباء انقلاب کی ضمانت ہیں: مولانا توقیر احمد قاسمی نقشبندی
ارریہ (پریس ریلیز) آج الغزالی انٹر نیشنل اسکول ارریہ میں سالانہ پروگرام انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا۔ پروگرام میں طلباء و طالبات نے جہاں عربی، اردو، ہندی اور انگلش تقریروں کے ذریعے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا وہیں دل کو چھو لینے والی تلاوت، حمد، نعت اور نظم سے سامعین کا دل موہ لیا۔اس کے علاؤہ بدعنوانی پر مباحثہ، تاریخ ہند پر مکالمہ، امام کی تنخواہ، جہیز ایک ناسور اور عصری تعلیم یافتہ جنازے کی نماز پڑھا سکتا ہے پر ڈرموں نے ناظرین سے خوب داد تحسین حاصل کی۔

اسکول کے ڈائریکٹر مدثر احمد قاسمی نے افتتاحی کلمات پیش کیئے اور اسکول کے چیئر مین شاہ جہاں ندوی نے گل گلاب اور ردائے سفید سے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کے صدر مولانا توقیر احمد قاسمی نقشبندی ایچ او ڈی انگلش ڈپارٹمنٹ دارالعلوم دیوبند نے اپنے خطاب میں والدین اور اساتذہ کی جانب سے بچوں کی حوصلہ افزائی کو ترقی کے لیئےبہت اہم قرار دیا اور طلباء کے اندر فرمانبرداری کے جذبے کو کامیابی کی شاہ کلید بتایا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی جناب اسلم حسن (آئی آر ایس), ایڈیشنل کمشنر، پٹنہ نے اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم صرف کچھ چیزوں کو پڑھ لینے کا نام نہیں بلکہ اپنے آپ کو بنانے اور حاصل کردہ تعلیم سے اپنی شخصیت کو نکھارنے کا نام ہے۔آپ نے الغزالی کے ذریعے تعلیمی و تربیتی میدان میں ہمہ جہت پیش قدمی کو ملک و ملت کے لیئے نیک فال بتایا۔ پروگرام کے مہمان اعزازی جناب عبد الواحد رحمانی سنیئر جرنلسٹ نے ارریہ جیسے پسماندہ علاقے میں ٹھوس تعلیمی نظام کو انقلاب کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے اور دیوانہ وار اس کو عملی جامہ پہنانے کو انتہائی اہم بتلایا اور اس سلسلے میں الغزالی کی پہل کو مثبت قدم بتلایا۔

پروگرام سے جناب ڈاکٹر توقیر بدر این سی پی یو ایل، دہلی، حضرت مولانا ایوب نظامی صاحب پٹنہ، ماہر تعلیم جناب اسرارالحسن، جناب الحاج ارشد انور الف، حضرت مفتی انعام الباری قاسمی اور حضرت مولانا قاری نیاز احمد قاسمی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔معززین شہر میں سے بطور خاص مولانا آفتاب عالم مظاہری، جناب سید شمیم انور، جناب حافظ نعمان،

مولانا مصور عالم ندوی چتر ویدی، مفتی ہمایون اقبال ندوی اور نوجوان صحافی و فعال سماجی کارکن جناب عبد الغنی لبیب پروگرام میں شریک رہے۔
Comments are closed.