جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں سالانہ امتحان اختتام پذیر
سمستی پور(پریس ریلیز)
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور، مقام و پوسٹ ،کرھوا برہیتا، وایا کلیان پور میں سالانہ امتحان منعقد ہوا ، جس میں مقامی و بیرونی طلبہ نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور اعلیٰ درجے کی کامیابی حاصل کی۔
اس موقعہ پر علاقائی علمائے کرام بحیثیت ممتحن شریک ہوئے اور طلبہ و طالبات کی کتابی صلاحیتوں کو پرکھنے کے ساتھ تربیتی پہلو پر بھی خاص نظر کیااور عمدہ تاثرات سے اراکین جامعہ کی حوصلہ افزائی فرمائی، بطور خاص مولانا خالد سیف اللہ ندوی نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ آپ کے ہم عصر رفیقوں میں سے بہت سارے لہو و لعب اور دیگر غیر ضروری مشاغل میں مصروف ہوں گے مگر اللہ نے اپنے علم کی اشاعت اور توحید کی حقانیت عام کرنے کیلئے آپ کو منتخب فرمایا، نیز یہ فرمایا کہ جامعہ ہذا کے ناظم و منتظمین بھی قابل مبارکباد ہیں کہ انہوں نے حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے اپنے بچوں کو عصری تعلیم کی سہولت بھی مہیا فرمایا اور جامعہ کی تعلیم و ترقی ،محبین جامعہ کے کاروبار میں ترقی اور صحت و عافیت کی دعائیں کیں۔
اخیر میں جامعہ ہذا کے ناظم و بانی قاری ممتاز احمد صاحب جامعی جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور 9 مارچ 2023 بروز جمعرات بعد نماز عصر تا عشاء جامعہ ہذا میں ہو ہو رہے اختتامی و اصلاحی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی اور تمام قارئین و محبین سے بھی شرکت کی گذارش کی.
Comments are closed.