Baseerat Online News Portal

جنیوا میں ہند مخالف پوسٹر، سوئس سفیر طلب

بصیرت نیوزڈیسک

حکومت نے آج سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کیا اور جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے سامنے چسپاں کئے گئے نفرت انگیز ہندوستان مخالف پوسٹروں پر برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سنجے ورما نے ہندوستان میں سوئس سفیر رالف ہیکنر کو طلب کیا اور جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے سامنے لگائے گئے نفرت انگیز ہندوستان مخالف پوسٹروں کا مسئلہ اٹھایا۔ذرائع کے مطابق مسٹر ہیکنر نے کہا کہ وہ برن میں سوئس حکومت کو مناسب سنجیدگی کے ساتھ ہندوستان کے خدشات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا میں پوسٹرز لگانے کے لیے ہر کوئی آزاد ہے لیکن سوئس حکومت نہ تو ان پوسٹرز کے دعووں کی تائید کرتی ہے اور نہ ہی یہ پوسٹرز سرکاری موقف کی عکاسی کرتے ہیں۔

Comments are closed.