Baseerat Online News Portal

ڈاکٹر وید پرتاپ چلے گئے،

مولانا عبد الحمید نعمانی

یہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ ڈاکٹر وید، مورتی پوجا کے سخت خلاف تھے، انھوں نے ایک چینل کے آفس میں ہم سے کہا تھا کہ مورتی پوجا، بڑا پاپ اور مانو کی توہین ہے، حالاں کہ وہ آریا سماج سے متاثر تھے لیکن اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرتے تھے، اس معاملے میں ان پر سوامی دیانند کا بالکل اثر نہیں تھا، ہمیں سماج میں بہت سے ابو طالب کی بھی ضرورت ہے، لیکن بہت سے لوگ اسے جانتے سمجھتے نہیں ہیں، سب کو ایک لاٹھی سے ہانکتے ہیں، وہ لوگ معاملہ زیادہ خراب کر رہے ہیں جو مسلم نام کے ساتھ، راہ شرک پر چلنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں کرتے ہیں، شیو لنگ پر دودھ چڑھاتے ہوئے بھی ماہر اسلامیات و قرآن سمجھے جاتے ہیں اور وہ لوگ بھی معاملہ خراب کر دیتے ہیں جو اسلام کو صحیح طور سے جانے سمجھے بغیر اسلام پسند ہونے کا مظاہرہ کرتے ہیں، صحیح شعور کے ساتھ ابو طالب اور ابوجہل میں فرق کرنا آسان ہے، جب کہ ابوبکر رضی اور ابوجہل کے لباس میں فرق نہیں تھا لیکن صدق و جہل میں فرق بالکل واضح ہے، اس طرح کے امور پر حضرت شیخ مولانا مدنی رح، مولانا آزاد رح، مولانا مفتی کفایت اللہ رح ،مولانا سندھی رح وغیرہم کی نظر تھی، گاندھی جی، پنڈت سندر لال، بشمبھر ناتھ پانڈے، چچا گلزار جوتشی ،ڈاکٹر جگن ناتھ آزاد جیسے لوگ سماج میں کچھ الگ کردار ادا کرتے ہیں، اسے ایک مشترک سماج سمجھنا ضروری ہے ،
عبدالحمید نعمانی، 14/3/23،

Comments are closed.