آ ل انڈیا ملی کونسل شیرگھاٹی بلاک کی تشکیل  مولانا حذیفہ سرپرست،مولاناایمن باری صدراورمولانا قاری اسامہ جنرل سکریٹری منتخب ہوئے

 

شیرگھاٹی(گیا)15/مارچ (پریس ریلیز)

گزشتہ کل آل انڈیا ملی کونسل شیرگھاٹی بلاک کی تشکیل مدرسۃ الہدیٰ،حمزہ پورمیں ایک عمومی مٹنگ کے بعد عمل میں آئی۔یہ انتخابی نشست قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ مدرسۃ الہدیٰ،حمزہ پورمیں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت اس نشست کا آغازتلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس نشست میں شیر گھاٹی بلا کے مختلف علاقوں اورپنچایتوں سے علماء اوردانش ور کے علاوہ ذمہ دارلوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے کہا کہ ملی کونسل کا قیام جن حالات میں ہواتھا آج ملک کے حالات اس کے مزید متقاضی ہیں کہ کونسل کو ہر سطح پر فعال بنایا جائے۔آل انڈیا ملی کونسل تیس،اکتیس سالوں سے قوم وملک کی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے۔ کونسل نے اقلیتوں کے مسائل حکومتی سطح میں حل کرانے میں تاریخی کردار اداکیا ہے۔ حضرت قاضی صاحب کے عہد سے لے کر آج تک ملی کونسل پوری قوت کے ساتھ ملی مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اسے کل بھی ملک کے اکابر کا اعتماد حاصل تھا اورآج بھی کونسل کو تمام مسالک کے اکابر کا اعتماد حاصل ہے۔ آل انڈیا ملی کونسل مسلک ومشرب سے اٹھ کر اتحاد امت کی دعوت دیتی ہے اوراسی دائرہ میں وہ کام کرتی ہے۔ کونسل میں شیعہ،سنی،بریلوی،دیوبندی اوراہل حدیث ہر طبقہ کی نمائندگی ہے۔مولانا قاسمی نے مزید کہا کہ آل انڈیا ملی کونسل نے مشن تعلیم 2050ء کے ذریعہ ملک کے آخری فرد تک علم کی روشنی پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔اس پر بہتر اندازمیں تمام ریاستوں میں کام ہورہا ہے بطورخاص ملی کونسل بہار پوری قوت سے تعلیمی تحریک چلا رہی ہے۔ ابھی گزشتہ13/مارچ کو آل انڈیا ملی کونسل بہار نے دربھنگہ کے ناڑی میں ملی اسٹڈی سنٹر کا آغاز کیا ہے،عنقریب پھلواری شریف میں بھی ملی اسٹڈی سنٹر کا افتتاح ہو جائے گا۔ملی کونسل کا عزم ہے کہ ریاست کے ہر بلاک کم از کم ایک ملی اسٹڈی سنٹرکھولا جائے۔اس انتخابی نشست میں اتفاق رائے سے مولانا حذیفہ کو سرپرست،مولانا ایمن باری صدر،مولانا قاری اسامہ جنرل سکریٹری،جب کہ مولانا مختارقاسمی،مولانا آصف،جناب محمد علی صاحب، جناب جمشید اشرف صاحب اورندیم اختر صاحب سکریٹری منتخب ہوئے۔ اس موقع پر جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں جناب تنویر قاسمی، جناب شوکت علی، جناب معصوم دانش، جناب محمد عبدالکلام، جناب خالد سعید، جناب محمد شماشاد عالم، جناب عبد الرشید، جناب شکیل احمد، جناب عالم گیر، جناب ابصار عالم، جناب محمد معروف، جناب بلال احمد، جناب بشیر وغیرہ ممبر منتخب ہوئے۔ یہ انتخابی نشست صدر محترم کی دعا پر ختم ہوئی۔

Comments are closed.