ایم ایس ایم اسپتال امارت شرعیہ کے کارکنان کو اعزاز سے نوازا گیا

پٹنہ۔۱۷؍مارچ: ایک کامیاب ادارہ کے پیچھے سبھی کارکنان کی محنت ،لگن اور اپنے کام کے تئیں وفاداری کا ہونا لازمی ہے ۔ مذکورہ بالا باتیں ایم ایس ایم اسپتال کے سکریٹری جناب مولانا سہیل احمد ندوی نے امارت شرعیہ کے زیر اہتمام چلنے والے مولانا سجاد میموریل اسپتال کے کارکنان اعزازیہ تقریب کے موقع پر کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ادارہ تبھی کامیاب ہو سکتا ہے جب کہ اس کے کارکنان اپنے کام کے تئیں وفادار اور ایماندار ہوں ۔ اس لئے ہم تمام لوگوں کو اپنی پوری ایمانداری کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس اسپتال کو مزید بلندیوں تک پہنچانا ہوگا۔ اس موقع پر سکریٹری صاحب نے کارکنان کو اعزاز سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ ڈاکٹر سید یاسر حبیب اور ڈاکٹر محمد تقی امام نے سکریٹری مولانا سہیل احمد ندوی صاحب کو شال اور ٹوپی پیش کر کے استقبال کیا اور ڈاکٹرس حضرات نے کہا کہ مولانا سہیل احمد ندوی ایک اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب سکریٹری بھی ہیں ہمیں ان کی رہنمائی میں کام کر نے کا عزم و حوصلہ حاصل ہوا ہے ۔ اس موقع پر آئینہ جمال کے چیف ایڈیٹر جناب نیئراعظم صاحب کو بھی مومنٹو پیش کیا گیا ۔ اعزاز حاصل کر نے والوں میں زرینہ خاتون ، شکیلہ خاتون ، سلمہ بیگم ، شبنم خاتون ، ریتا دیوی ، عقیل انصاری ، وسی حیدر ، ایوب عالم ، ریاض الدین انصاری کے نام شامل ہیں۔ اس تقریب میں ڈاکٹر ایس نثار احمد ، ڈاکٹر اےس اے اے نوشاد ، ڈاکٹر نظیر احمد خان ، ڈاکٹر سید یاسر حبیب ، ڈاکٹر محمد تقی اما م ، ڈاکٹر رضیہ شاہین ، ڈاکٹر ناہد فاطمہ ، مینیجر خور شید پر وین ، اعجاز احمد(بڑا بابو) کے علا وہ اسپتال کے دیگر تمام اسٹاف شامل ہوئے ۔ اس موقع سے ڈاکٹر یاسر حبیب اور تقی امام کی طرف سے ظہرانہ کا نظم بھی کیا گیا ۔
Comments are closed.