سسودیا کی ای ڈی ریمانڈ میں پانچ دنوں کی مزیدتوسیع

 

نئی دہلی ۔۱۷؍ مارچ:  دہلی کے شراب پالیسی گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جمعہ کے راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ ای ڈی نے سسودیا کی 7 دن کی تحویل کا مطالبہ کیا، تاہم عدالت نے 5 روزہ ریمانڈ کا حکم صادر کر دیا۔ اب سسودیا کو 22 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اپنے حکم میں عدالت نے منیش سسودیا کو اپنے گھریلو اخراجات کے لیے چیک پر دستخط کرنے اور ضبط کیے گئے بینک اکاؤنٹس کا استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔ وہیں، عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے الزام لگایا کہ ای ڈی نے بغیر کسی بنیاد کے ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منیش سسودیا کے ساتھ دہشت گرد سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.