جامعة الصالحات لطیفہ قادریہ وائی میں جلسہ ختم بخاری شریف

6 طالبات عالمہ، 7 قاریہ اور پانچ طالبات کو مومنہ داعیہ کی سند دی گئی
ستارہ۔ ۱۸؍مارچ: (پریس ریلیز) سنیچر بتاریخ ۱۸ مارچ کو مدرسہ جامعة الصالحات لطیفیہ قادریہ وائی ضلع ستارہ مہاراشٹرا کا ختم بخاری شریف کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ۶ طالبات کو سند فضیلت اور سات طالبات کو سند قاریہ اور پانچ طالبات کو سند مومنہ داعیہ دیا گیا۔ اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تحائف و ہدایے پیش کیے گیے۔ جلسے کی صدارت مفتی ارشاد صاحب نے کی انہوں نے ہی طالبات کو بخاری شریف کا اخری درس دیا ۔نظامت کے فرائض مفتی افضل قاسمی نے انجام دئے۔ جسلہ ختم بخاری شریف میں ذمہ داران مدرسہ جناب ذاکر عبداللطیف انعامدار، جناب سمیر انعامدار و دیگر اراکین شریک تھے۔ اجلاس سے اکابر علماء نے خطاب کیا اور فارغ ہونے والی طالبات کو ان کی سماجی و ملی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے میدان عمل میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے کام کرنے تلقین کی۔ اجلاس سے مولانا عبدالروف اور حافظ شمشاد نے بھی خطاب کیا اس دوران قاری افروز، مولانا عمران قاسمی، مفتی نور محمد، مولانا عبدالواحد، مولانا افضل اور مولانا محب اللہ بھی موجود تھے۔