Baseerat Online News Portal

بنگلور میں اے پی سی آرکرناٹکا کی نئی انتظامیہ کمیٹی تشکیل؛ ایڈوکیٹ پی عثمان صدر اورمحمد نیاز سکریٹری منتخب

 

 

بنگلور19 مارچ (پریس ریلیز) بینگلور ہائی کورٹ کے سنئیر وکیل ایڈوکیٹ پی عثمان اور ایڈوکیٹ محمد نیازایس پھر ایک بار اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر)کرناٹک کے بالترتیب صدر اور سکریٹری منتخب ہوئے، ان کے ساتھ ساتھ ٹمکور کے سماجی کارکن جناب تاج الدین شریف جوائنٹ سکریٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔ خزانچی کے طورپرایڈوکیٹ عبدالسلام، آرٹی آئی کورڈینیٹر کے طور پرجناب شیخ شفیع احمد اور میڈیا کورڈینٹرکے طورپرجناب عنایت اللہ گوائی کو پھر ایک بارذمہ داری سونپی گئی۔ بتاتے چلیں کہ اتوارکو منعقدہ ریاستی اے پی سی آر کے اجلاس میں اگلی میعاد کے لئے تشکیل دی گئی نئی انتظامیہ کمیٹی میں ایڈوکیٹ محمود قاضی، محترمہ سُمیّہ روشن، محترمہ نسرین تاج اورجناب حُسین کوڈی بینگرے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

اے پی سی آرکی ریاستی انتخابی میٹنگ کی شروعات اتوار کوبنگلور کے انڈین اگریکلچرل انسٹی ٹیوٹ ہال میں جناب حافظ احتشام کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ ایڈوکیٹ محمد نیاز نے استقبالیہ پیش کرتے ہوئے جلسہ کی غرض و غایت بیان کی۔ ایڈوکیٹ پی عثمان نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ریاست کے حالیہ حالات پر روشنی ڈالی اور ریاست کے مختلف اضلاع سے تشریف فرما اے پی سی آرکے ضلعی صدور کو حقوق انسانی کی پامالی اورہیٹ اسپیچ کے ذریعے بگڑتےحالات پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئےزوردیا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں متحرک ہوکر کام کریں۔ انہوں نے اراکین کو جھنجوڑتے ہوئے کہا کہ اے پی سی آرکارکنان کے لئے ضروری ہے کہ جب بھی کسی ضلع یا علاقہ میں کسی طرح کے ناخوشگوارحالات یا واقعات پیش آتے ہیں تو متعلقہ ضلع کے اے پی سی آر ذمہ داران کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی ہدایات کی انتظاری کے بغیرخود آگے بڑھیں، فوری طورپرایکشن لیں، قانونی کاروائی کریں، مظلوموں کا ساتھ دیں اور متاثرین کو قانونی امداد فراہم کرے۔

 

ایڈوکیٹ عبدالسلام نے جلسہ کی نظامت کی، جبکہ اے پی سی آر (کرناٹک) کے نگراں کار مولانا محمد یوسف کنّی کی صدارت میں انتخابی کاروائی مکمل ہوئی۔