بہار بورڈ کے۱۲ویں جماعت میں طالبات نے پھر بازی ماری

سائنس میں آیوشی، کامرس میں سومیہ شرما اور آرٹس میں محدثہ نے ٹاپ کیا، مرزاغالب کالج کی کومل سکنڈ آئی
پٹنہ۔ ۲۱؍مارچ: بہار اسکول ایجوکیشن بورڈ نے 12ویں جماعت (BSEB انٹرمیڈیٹ 12ویں کے نتائج 2023) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال 12ویں جماعت میں کل 10 لاکھ 91 ہزار 848 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر83.07 فیصد طلبا اس بار امتحان میں کامیاب ہوئے۔اس سال بھی امتحان میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سائنس، کامرس اور آرٹس کے ٹاپ سکس کی لسٹ جاری ہوئی ہے ، تینوں میں طالبات نے ہی ٹاپ کیا ہے۔ سائنس میں کھگڑیا ضلع کے آر ایل کالج کی طالبہ آیوشی نندن نے 474 مارکس کے ساتھ ٹاپ کیا ہے، آرٹس میں پورنیہ کے ہائر سکینڈری اسکول کی محدثہ نے 475 فیصد مارک حاصل کرکے ٹاپ کیا ہے۔ کامرس میں اورنگ آباد کے ایس سنہا کالج کی دو طالب علم سومیہ شرما اور رجنیش کمار پاٹھک نے 475 مارکس حاصل کرکےاول پوزیشن حاصل کی ہے۔ وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے، کامرس، آرٹس اور سائنس کے تینوں شعبوں میں سر فہرست رہنے والے طالب علم کو ایک لیپ ٹاپ کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا کنڈل ای بک ریڈر دیا جائے گا۔ دوسری جانب دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 75 ہزار روپے، ایک لیپ ٹاپ اور ایک کنڈل ای بک ریڈر، جب کہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار روپے، ایک لیپ ٹاپ اور کنڈل ای بک ریڈر دیا جائے گا۔مرزاغالب کالج کی طالبہ کومل کماری نے ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ انکی کامیابی پر مرزاغالب کالج میں خوشی کا ماحول ہے۔ سکریٹری نے کہاکہ اقلیتی ادارہ کا نام روشن ہوا ہے۔ یہاں کی دیگر تین طالبات ریاستی سطح پر ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔ادھر ضلع گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج میں زیرتعلیم کومل کماری انٹر کامرس میں ریاستی سطح پر دوسری ٹاپر رہیں۔ کومل کو مجموعی طور پر 94.8 فیصد کے ساتھ کل 474 نمبرات حاصل ہوئے ہیں۔ کومل کے علاوہ دیگر دو دو سکنڈ ٹاپر قرار دیا گیا ہے جبکہ تینوں امیدواروں نے یکساں نمبرات حاصل کئے۔ ان تینوں کو سکنڈ ٹاپر قرار دیا گیا۔ دیگر دو طالبات میں ایک سیتامڑھی کی بھومی کماری اور جبکہ دوسری مگدھ کمشنری کے اورنگ آباد کی تنوجا سنگھ ہیں۔کومل کماری کے والد کا نام اشوک کمار اور والدہ کا نام نرملا دیوی ہے۔
Comments are closed.