مسجدنبوی سے تصاویرشیئرکرنے پراداکارہ حناخان ہوئی ٹرول،صارفین نے بنایازبردست تنقیدکانشانہ
ممبئی(ایجنسی)چھوٹے پردے کی مقبول اداکارہ حنا خان ان دنوں سعودی عرب میں ہیں۔ چند روز قبل وہ عمرہ کے لیے مکہ مکرمی پہنچی تھیں۔ اس دوران حنا خان بھی سوشل میڈیا پر مسلسل ایکٹیو ہیں اور وہیں سے اپنی تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔ حنا کے لاکھوں مداح ان کی تصویروں پر زبردست لائکس کی بارش کرتے ہیں لیکن ان کی ایک حالیہ پوسٹ کی وجہ سے انہیں ٹرولنگ کا شکار ہونا پڑا۔ دراصل حنا نے مسجدنبوی میں تصاویر کھنچوائی ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں۔
اداکارہ حنا خان اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے سعودی عرب پہونچی ہیں۔ وہ مسلسل انسٹاگرام پر اپنی آؤٹنگ کی تصاویر اور ریلز شیئر کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے مسجد کے اردگرد سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔ ہلکے جامنی رنگ کے روایتی لباس میں حنا مختلف انداز میں پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر لوگوں کو ان کا انداز پسند نہیں آیا اور انہیں ٹرولنگ کا شکار ہونا پڑا۔ ٹرولنگ اس حد تک ہونے لگی کہ پریشان ہو کر حنا نے پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا۔
ان تصاویر کے کیپشن میں حنا خان نے لکھا، ’’عبادت کی سمت مکہ ہے، محبت کی سمت مدینہ ہے‘‘۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے حنا کو ان تصاویر پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ :’’ارے یار تم عمرے کے لیے جاتے ہو یا فوٹو شوٹ کے لیے؟‘‘ جب کہ ایک اور صارف نے لکھا،’’ آپ ایک مشہور شخصیت ہیں، آپ کو ذمہ داری کا کچھ احساس ہونا چاہیے‘‘۔ ساتھ ہی ایک اور صارف نے لکھا، کیا صرف مذہبی مقامات ہی فوٹو شوٹ کے لیے رہ گئے ہیں؟ بتا دیں کہ حنا خان ’’رشتہ کیا کہلاتاہے‘‘ اور ’’بگ باس‘‘ جیسے مقبول شوز کا حصہ رہ چکی ہیں۔
Comments are closed.