تمام مذہبی تہواروں کو سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منائیں

 

سمری و سنگھواڑہ تھانہ احاطے میں امن کمیٹی کی میٹنگ سے سی او کا خطاب

دربھنگہ۔ ۲۵؍ مارچ: (محمد رفیع ساگر) چیتی نوراتری، چھٹھ، مہاویری جھنڈا اور رمضان کے تہوار کو لیکر انچارج تھانہ صدر پرتیما کماری کی صدارت میں سنیچر کو سنگھواڑہ تھانہ احاطے میں منعقد ہوئی امن کمیٹی کی میٹنگ میں تمام مذہبی تہواروں کو پر امن اور سماجی ہم آہنگی کے ساتھ منانے کی اپیل کی گئی۔سرکل آفیسر چودھری بسنت کمار سنگھ نے کہا کہ شوبھا یاترا اور رام نومی پر مذہبی رسومات کے دوران حفاظتی انتظامات کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔جلوس کے اوقات، ڈی جے کی اجازت، سیکورٹی اور ٹریفک اور سماجی ماحول کو برقرار رکھنے کو لیکر سلسلے وار گفتگو ہوئی ۔انچارج تھانہ صدر پرتیما کماری نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف انتظامی کارروائی یقینی ہوگی، بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تھانہ صدر نے چوکیداروں کو گاؤں میں سرگرمی تیز کرنے، نشے کے عادی افراد پر سخت نگاہ رکھنے اور انتظامی افسران کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرنے کی ہدایت دء، ڈی جے ساؤنڈ سسٹم پر پابندی، روایتی جلوس میں ،نازیبا نعروں اور ناجائز ہتھیاروں کے استعمال پر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ۔موقع پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر شمبھو ٹھاکر، چیف کونسلر سنیل بھارتی، مکھیا پپو چودھری، احمد علی تمنے، اظہار احمد منا، پرویز عالم، ستار خان، سابق مکھیا موہن سہنی وغیرہ موجود تھے۔جبکہ سمری تھانہ پر تھانہ انچارج شمشاد خان کی صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق تہواروں کو منانے پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں سجیت کمار رائے، مہیش دوبے، رام بابو ساہ، سرفراز عالم، سنیل ساہ سمیت کئی سماجی، سیاسی اور عوامی نمائندے موجود تھے۔

Comments are closed.