بھوجپوری اداکارہ آکانکشا دوبے نے خودکشی کرلی

 

وارانسی۔ ۲۶؍مارچ: بھوجپوری فلموں کی اداکارہ آکانکشا دوبے (25) نے سارناتھ تھانہ علاقہ کے ایک ہوٹل میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ اتوار کو واقعہ کی اطلاع ملی۔آکانکشا دوبے ایک بھوجپوری فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے وارانسی آئی تھیں۔ آکانکشا سارناتھ کے سومیندر ہوٹل کے کمرہ نمبر 105 میں رکی ہویں تھی۔ اداکارہ اتوار کی صبح دیر تک کمرے سے باہر نہیں آئیں تو ہوٹل کے عملے نے ناشتے کے لیے دروازہ کھٹکھٹایا۔ اندر سے کوئی جواب نہ آنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس افسران کی موجودگی میں منیجر نے ماسٹر چابی سے دروازہ کھولا تو اداکارہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس ٹیم نے اداکارہ کا موبائل اور دیگر سامان قبضے میں لے کر کال ڈیٹیل کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی۔اکانکشا دوبے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ممبئی میں رہتی تھیں۔ آکانکشا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مختصر ویڈیوز سے کیا۔ اس کے بعد انہیں بھوجپوری فلم ویرون کے ویر اور قسم پدا کر نے والے میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ان دو فلموں کے ساتھ ہی آکانکشا کی بھوجپوری فلم انڈسٹری میں پہچان بن گئیں۔ اکانکشا اکثر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی تھیں۔ حال ہی میں ان کا آخری گانا ریلیز ہوا تھا ۔

Comments are closed.