دربھنگہ : سنگھواڑہ پرمکھ پر ترقیاتی منصوبوں میں تفریق برتنے کا الزام، پنچایت سمیتی کی میٹنگ کا منحرف گروپ نے بائیکاٹ کر کیا احتجاج
بی پی آر او کے رویے پر بھی ہوئی تنقید، اسکیم کی تحقیقات میں شفافیت نہ ہونے پر احتجاج کی دی دھمکی
جالے( محمد رفیع ساگر /بی این ایس) پنچایت سمیتی کے اراکین نے پیر کو سنگھواڑہ بلاک آفس کی ٹرائزم بلڈنگ میں منعقدہ میٹنگ کا بائیکاٹ کر مین گیٹ پر احتجاج کیا۔ اس دوران پرمکھ پشپا جھا نے ترقی پر بحث کے دوران پرامن کارروائی چلانے کی اپیل کی ۔اس کے بعد پنچایت سمیتی کے اراکین میٹنگ ہال سے باہر نکل گئے ۔ اس دوران نائب پر مکھ ساجد مظفر ببلو نے الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان میٹنگ کی مناسبت اور پنچایت سمیتی کے اختیار میں منمانی پر برہمی کا اظہار کیا اور ایوان کے باہر اپوزیشن کے کردار میں ارکان کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ تین کروڑ کی سرکاری اسکیم کی رقم ایک پنچایت میں تقسیم کرنا پنچایت سمیتی ممبر کا نقصان ہے، اس سلسلے میں سمیتی ممبر کے مطالبے پر درخواست کی روشنی میں ڈی پی آر او نے بی ڈی او مہتاب انصاری کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ وہیں ناراض پنچایت سمیتی ارکان نے بے ضابطگیوں پر شفافیت کے ساتھ کارروائی نہ ہونے پر تفتیشی افسر کے خلاف تحریک تیز کرنے کی مبینہ طور پر دھمکی دی۔ نائب پرمکھ نے کہا کہ پنچایت سمیتی کی اگلی میٹنگ ایوان میں مزید کارروائی اور پنچایت سمیتی کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع سے خصوصی افسر کی ڈیپوٹیشن کے بعد منعقد کی جائے ۔پیر کے روز میٹنگ کی کارروائی کے دوران پنچایت سمیتی رکن اندراجیت بھگت نے میٹنگ میں محکمانہ افسر کی غیر حاضری پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔نائب پرمکھ ، سابق پرمکھ منجو دیوی، ویدور جھا، نگینہ دیوی، اوشا دیوی، سیما دیوی اور دیگر ایوان سے باہر نکلے اور دفتر کے مین گیٹ پر احتجاج کرتے ہوئے حقوق کے لیے نعرے لگائے۔بائیکاٹ کے دوران مکھیا مہیش جھا، امرت چورسیا، پپو چودھری، دنیش مہتو نے بھی ناراض پنچایت سمیتی کے ارکان کے حق میں آواز بلند کئے۔
بلاک پنچایتی راج افسر مدھوکانت پرساد نے 25 ارکان کی موجودگی بتاتے ہوئے کورم کی کمی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ ایک ہفتے میں دوبارہ خصوصی اجلاس کی تاریخ طے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔عوامی نمائندے کے رشتہ دار کو اجلاس سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا۔
Comments are closed.