پین کارڈ کو آدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30 جون تک بڑھا دی گئی
نئی دہلی(ایجنسی) مرکزی حکومت نے پین کارڈ اور آدھار کارڈ کو لنک کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔نئی معلومات کے مطابق، پین-آدھار لنک کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے یہ اطلاع دی ہے۔
اس کے بارے میں پی آئی بی نے ٹویٹ کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو کچھ راحت دیتے ہوئے، آدھار کو PAN سے جوڑنے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے پین کارڈ اور آدھار کارڈ کو لنک کرنے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2023 تھی۔ لیکن اگر آپ نے ابھی تک اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے، تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اب آپ کو اس اہم کام کو مکمل کرنے کے لیے 3 ماہ کا وقت دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف، اگر آپ اس آخری تاریخ تک اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک نہیں کرتے ہیں، تو آپ کا پین کارڈ غیر فعال ہو جائے گا۔
Comments are closed.