رام نومی کے موقعہ پرانتظامیہ مستعد ہواور مسلمان اوربرادران وطن صبروتحمل سے کام لیں:انیس الرحمن قاسمی
پھلواری شریف: 29/مارچ (پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مولانا انیس الرحمن قاسمی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ کل 30/مارچ کو رام نومی کا تہوار ہے،جسے برادران وطن کا ایک بڑاطبقہ اپنے مذہبی جوش وجذبہ سے مناتاہے،مقامی انتظامیہ جہاں مستعد رہتی ہے وہاں پر امن طریقے پر یہ انجام پاتا ہے اورشرپسندوں کی شرارت ناکام ہو جاتی ہے،اس لیے مقامی تھانہ اورپولس انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ مستعد رہیں،تاکہ پر امن اوربہتر طریقہ پر رام نومی کا تہوار گزرے،سال گزشتہ بہار اوردوسرے صوبوں میں چند ناخوشگوار واقعات ہو گئے تھے،اس سال اس طرح کا واقعہ نہ ہو اس کی پیشگی کوشش ہونی چاہئے۔
مولاناقاسمی صاحب نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے علاقہ اورگاؤ ں ومحلوں میں اس کے جلوس کوبحسن وخوبی گزاریں اور مقامی مسلم وغیر مسلم سماجی افراد اس کے لیے باہم رابطہ میں رہیں، تاکہ کہیں نفرت انگیز سلوگن کوئی نہ لگائیں اور نہ ہی ناخوش گوار باتیں سامنے آئیں۔
Comments are closed.