Baseerat Online News Portal

سمائرہ عرفان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا

 

 

جالے(محمد رفیع ساگر /بی این ایس) روزہ اسلام کے اہم دینی عبادات میں سے ہے جس کے معنی یہ ہے کہ ہر مکلف انسان خدا کی اطاعت کی خاطر صبح کی اذان سے مغرب کی اذان تک بعض چیزوں من جملہ کھانے اور پینے سے پرہیز کرے۔گرمی کی شدت میں جہاں عاقل و بالغ روزے کو جسمانی اعتبار سے مشکل بھرا مانتے ہیں وہیں معصوم بچے بچیوں میں عجیب و غریب خوشی دیکھی جا رہی ہے ۔جمعرات کو شدید تپش کے باوجود دربھنگہ شہر کے فیض اللہ خان محلہ ،پوسٹ لال باغ باشندہ عرفان عالم کی دختر نیک سمائرہ عرفان نے 6 سال کی عمر میں اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔سمائرہ عرفان نے جس مذہبی عقیدت کے ساتھ سخت ترین گرمی میں روزہ کے عمل کو مکمل کیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ ارادے اگر نیک ہوں تو مشکل حائل نہیں ہوتی۔ اس نے روزے روح کی پاکیزگی اور تقوی حاصل کرنے کے ساتھ بے روزہ داروں کی تلقین کے لئے رکھا ہے۔اس کے حوصلے سے اہل خانہ کافی خوش ہیں۔اس کے روزے رکھنے پر دادا محمدمنصور عالم سمیت کئی رشتہ داروں نے معصومہ کے شاندار مستقبل کی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

Comments are closed.