Baseerat Online News Portal

اپریل فول کے نام پر جھوٹ پھیلانا، سراسر غلط اور اسلام مخالف عمل : قمر مصباحی

 

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر  کی رواج کے بائیکاٹ کی اپیل

 

جالے(محمد رفیع ساگر/بی این ایس) پوری دنیا میں ہر سال اپریل فول ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن مہذب کہلانے والی مغربی قوم جھوٹ بول کر دوسرے کے جذبات سے کھیل کر ان کا مذاق اڑاتی ہے۔ان کی دیکھا دیکھی یہ تہوار دنیا بھر میں پھیل گیا ہےاورآج اسلامی معاشرے میں بھی اس دن کو مناکر جھوٹ بولا جاتا ہے جو سراسر غلط اور اسلام مخالف عمل ہے بلکہ اس طرح کے فعل قبیح کو انجام دینے والا رب کی بارگاہ کا بڑا مجرم گردانا جاتا ہے لہذا مسلمانوں کےلیے لازم و ضروری ہے کہ ایسے گمراہ کن تہواروں کا کھل کر مکمل بائیکاٹ کریں کیونکہ اس تہوار کی بنیاد ہی مکر وفریب اور جھوٹ پر مبنی ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر قمر مصباحی نے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم کے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ماننے والوں کو سچائی کی راہ پر چلنے کی تلقین کی اور جھوٹ کو بہرصورت گناہ قرار دیا اسی قوم اور سماج میں لوگ جھوٹ بول کر اپنے خدا اور رسول کو ناراض کر یہود و نصاری کے رسم ورواج کو اپنا رہے ہیں جو باعث افسوس ہے۔قمر مصباحی نے کہا کہ جسے خیر امت کا اعجاز ملا مگر افسوس صد افسوس کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے یہود و نصاری کی صریح مخالفت کی تاکید کے با وجود آج وہ اپنے ازلی دشمن یہود و نصاری کے جملہ رسم ورواج طرز عمل اور فیشن کو بڑی فراخ دلی سے قبول کر رہے ہیں یہی ہے اپریل فول کی حقیقت ہے۔انہوں نے کہا مسلمانوں کا اپریل فول منانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں کیونکہ اس میں کئی مفاسد ہیں جو ناجائز اور حرام ہیں۔اس میں غیر مسلموں سے مشابہت پائی جاتی ہے اور حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ جو جس قوم سے مشابہت رکھے وہ اسی میں سے ہے اس لیے مسلمانوں کا ایسے تہواروں سے اجتناب بہت ضروری ہے۔

Comments are closed.