Baseerat Online News Portal

بہاربورڈکے10ویں کلاس کے نتائج جاری،محمدرومان اشرف نےکیاٹاپ

پٹنہ(ایجنسی)بہار بورڈ کلاس 10 کے نتائج آ گئے ہیں، اور شیخ پورہ کے اسلامیہ ہائی اسکول کے محمد رومان اشرف نے ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔ رومان اشرف نے 500 میں سے 489 نمبر حاصل کیے۔
بہار بورڈ کی 10ویں جماعت کے نتائج میں کل 81.04 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں اور کل 90 طلباء ان لوگوں میں شامل ہیں جو پہلے 10 مقامات پر آئے ہیں۔ دوسری پوزیشن نمرتا کماری (بھوجپور) اور انوپما گیانی (اورنگ آباد) نے حاصل کی ہے، جنہوں نے 486 نمبر حاصل کیے ہیں۔ تیسری پوزیشن پر تین طالبات بھی موجود ہیں جن میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ 484 نمبر حاصل کرنے والے یہ تین طلباء سنجو کماری، بھاونا کماری اور جینندن کمار پنڈت ہیں، جو بالترتیب نالندہ، چمپارن اور لکھی سرائے سے ہیں۔
چوتھی پوزیشن پر چھ طلباء ہیں جن میں چار لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔ 483 نمبروں کے ساتھ چوتھے مقام پر پہنچنے والے بچوں میں سنیہا کماری (اورنگ آباد)، نیہا پروین (کھگڑیا)، شویتا کماری (جموئی)، امرتا کماری (گوپال گنج)، وویک کمار (سمستی پور) اور شبھم کمار (جموئی) شامل ہیں۔
دسویں کے امتحان میں ریاست میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے نو طلباء ہیں جن میں سات لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ ان سبھی نے 481 نمبر حاصل کیے ہیں، اور ان کے نام ہیں سروچی کماری (جموئی)، شالینی کماری (بھوجپور)، سدھانشو شیکھر (جموئی)، آہم کیشری (جموئی)، انمکت کمار یادو (بھوجپور)، سدھانشو کمار (بیگوسرائے)، سوکیش سمن (بیگوسرائے)، چندن کمار (سمستی پور) اور ابھیشیک کمار چودھری (دربھنگہ)۔

Comments are closed.