Baseerat Online News Portal

وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کی ضرورت نہیں، گجرات ہائی کورٹ نے کیجریوال پر جرمانہ عائد کیا

نئی دہلی(ایجنسی)گجرات ہائی کورٹ نے جمعہ کواس عدالتی حکم کو مسترد کر دیا جس میں گجرات یونیورسٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کی تفصیلات جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
گجرات ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر معلومات طلب کرنے پر 25000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ اروند کیجریوال کو یہ رقم گجرات اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے پاس جمع کرانی ہوگی۔

سنٹرل انفارمیشن کمیشن نے سال 2016 میں گجرات یونیورسٹی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ڈگری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔
اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا، "کیا ملک کو یہ جاننے کا حق بھی نہیں ہے کہ ان کے وزیر اعظم نے کتنی تعلیم حاصل کی ہے؟ انہوں نے عدالت میں ڈگریاں دکھانے کی شدید مخالفت کی، کیوں؟ ان کی ڈگریاں دیکھنےکامطالبہ کرنے والوں پرجرمانہ؟ یہ کیا ہو رہا ہے؟

Comments are closed.