Baseerat Online News Portal

حاجی پور بڑی اہم شخصیت سے محروم: مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی

حضیر احمد خاں کے انتقال پر نایب ناظم امارت شرعیہ کا تعزیتی پیغام

پٹنہ )پریس ریلیز(

حاجی پور کی مشہور شخصیت،جماعت اسلامی حاجی پور کے سرگرم رکن۔حاجی پور وقف کمیٹی کے سابق ذمہ دار ،ملی کاموں میں دلچسپی لینے اور تعاون کر نے والی بڑی اہم شخصیت جناب حضیر احمد خان کا آج31مارچ مطابق 8رمضان کو جمعہ کی نماز کے قبل حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال ہو گیا ۔اطلاع کے مطابق جمعہ کی نماز کے لیے وضو کرتے ہویے ان پر دل کا دورہ پڑا۔اور راہی آخرت ہو گیے۔انکے والد کا انتقال بھی مسجد میں نماز پڑھتے ہویے سجدہ کی حالت میں ہوا تھا ۔ان کے صاحب زادہ سعودی سے آرہے ہیں۔انکے پہونچنے کی ترتیب کے اعتبار سے جنازہ کی نماز کا اعلان ہوگا۔یہ اطلاع دیتے ہوئے امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھار کھنڈ کے نایب ناظم مفتی محمد ثناءالہدی قاسمی نے فرمایا کہ حاجی پور آج ایک اہم شخصیت سے محروم ہو گیا۔ان کی کمی بر سوں محسوس کی جاتی رہے گی۔مفتی صاحب نے فر مایا کہ ان کے انتقال سے مجھے ذاتی صدمہ پہنچا ہے۔ مختلف موقعوں سے ہم لوگوں نے ساتھ مل کر کام کیا ۔جن دنوں میں جمعیت شباب اسلام کے لیے سر گرم تھا ۔وہ میرے دست و بازو ہوا کرتے تھے۔مفتی صاحب نے فرمایا کہ انہوں نے بڑی قابل رشک موت پاءی۔رمضا ن کا مہینہ نماز کے لیے وضو کرتے ہوے۔مغفرت اور بخشش کے کتنے سامان اللہ نے جمع کر دیے ہیں۔مفتی صاحب نے عام مسلمانوں سے ان کی مغفرت اور پس ماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی درخواست کی ہے ۔

Comments are closed.