Baseerat Online News Portal

رام نومی کے موقع پرتشددواقعات قابل مذمت ہیں،حکومت اصل مجرموں کے خلاف کاروائی کرے:مولاناانیس الرحمن قاسمی

پھلواری شریف یکم اپریل(پریس ریلیز)آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی نے اپنے اخباری بیان میں کہاکہ بہار،مغربی بنگال،گجرات و مہاراشٹرا کے ریاستوں میں رام نومی کے موقع پرہوئے پرتشدواقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہار شریف کے پرتشددواقعات انتہائی شرم ناک ہیں اوریہاں کے اقلیتی طبقہ شرپسند شوبھا یاتراکے موقع پر مدرسہ اورمسجدکونقصان پہونچایا،جلایا،دوکانوں میں آگ لگائی اور سامانوں کولوٹا،کئی لوگوں کوزخمی کیا۔یہ واقعات انتظامیہ کی کمزوری کی وجہ سے ہوئے، جب کہ اقلیتی طبقہ نے انتہائی صبر وتحمل کامظاہرہ کیا،ان کوہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اوران کے خلاف نعرے لگائے گئے،مولاناقاسمی نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی پولیس مجرموں کو فوری گرفتاری کرے اورنقصانات کا معاوضہ اداکرے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ کلکتہ کے ہاوڑہ کاواقعہ بھی انتہائی تشویش ناک ہے جہاں اکثریتی فرقہ کے لوگوں کے مکان جلایااورلوٹاانہوں نے حکومت مغربی بنگال سے جائزہ لے کرصحیح کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے نعرے لگائے اور خوف زدہ کرنے کی کوشش کی یاگالیاں دی،اورلوٹ پاٹ کیا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔مولاناقاسمی نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ رام نومی کے موقع پرگجرات میں متعددجگہوں پرپرتشددواقعات ہوئے وہاں پولیس فوری کاروائی کرتے ہوئے جوبھی مجرم ہوں اورکسی بھی طبقہ کاہو پولیس مجرموں کو فوراًگرفتارکرے۔ مولاناقاسمی نے موجودہ حالات میں پرامن ماحول قائم کرنے کے لیے اس بات پرزوردیاکہ ہرجگہ انسانی جان ومال کااحترام قائم کیا جائے اورباہمی مذاکرات کے ذریعہ کشیدہ ماحول کودورکرنے کی کوشش کی جائے۔

Comments are closed.