Baseerat Online News Portal

9/حافظ طلبہ نے میٹرک امتحان فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا،مولانا انیس الرحمن قاسمی نے مبارکبادی دی

مغربی چمپارن: یکم اپریل(پریس ریلیز)
مدرسہ کے ایسے طلبہ جنہوں نے قرآن حفظ کیا ہے، ان کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم سے آراستہ کرنے کا جو کام انیس گروپ آف ایجوکیشن کے تحت حفظ پلس اسکول ساٹھی، مغربی چمپارن نے شروع کیا تھا،اس کے نتائج آنے شروع ہو گئے،اس سنٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سہیل احمد نے بتایا کہ حفظ قرآن کرنے والے طلبہ کو دو سال میں میٹرک کی تیاری کرائی جارہی ہے۔الحمد للہ اس سال مندرجہ ذیل(1)محمد اسامہ 409،(2)محمد سہیل 381،(3)محمد ارقم 366،(4)محمد عفان363،(5)عفان منظور341،(6)عزیرشمس 330،(7) ابوذر325،(8) نوراللہ 323،(9)محمد فراز 316 طلبہ نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔وہ سب کے سب امتیازی نمبرات کے ساتھ فرسٹ ڈویژن سے میٹرک امتحان میں پاس کر گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے طلبہ کا داخلہ ٹسٹ 3/مئی کو ہوگااور10/مئی سے تعلیم کا آغازہوگا۔اس سینٹر کے سرپرست حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل نے ان طلبہ کوکامیابی پر مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ یہ طلبہ عصری دینی علوم سے آراستہ ہو کر کامیاب ہوں گے اورمختلف فنون میڈیکل،سائنس،انجینئرنگ وغیرہ میں کامیاب ہو کر اعلیٰ انتظامی عہدوں پر ملازمت بھی کریں گے۔

Comments are closed.