Baseerat Online News Portal

مستحق افراد کی تحقیق کے بعد امداد صفا بیت المال کی بنیادی کوشش، اہل خیر سے تعاون کی اپیل : غیاث احمد رشادی

حیدرآباد(پریس ریلیز)ملک کے طول و عرض میں پچھلے 17 سالوں سے اپنی بے مثال خدمات کے ذریعہ ایک نمایاں مقام حاصل کرنے والا ادارہ صفا بیت المال انڈیا ایک ایسا رفاہی ادارہ ہے جو مستقل بنیادوں پر علماء کرام کی راست نگرانی میں ملک کے مستحق ‘پسماندہ اور محروم طبقات تک پہنچ کر ان کے احوال کو دریافت کرتا ہے اور انسانیت کی بنیاد پر ان کی ضروریات پوری کرنے کی مقدور بھر کوشش کرتا ہے ۔ صفا بیت المال کا بنیادی مقصدمال داروں کی امداد کو حقیقی مستحق افراد تک پہنچاناہے ۔ اسی لیے صفا بیت المال نے سروے ڈپارٹمنٹ قائم کیا ہے جس کے ذریعہ مستحق خاندانوں تک پہنچ کر ان کی حقیقی صورتحال سے واقفیت حاصل کرتا ہے اور تحقیق میں مستحق پائے جانے والے افراد کو مستقل بنیادیوں پر یا جزوی طور پر امداد جاری کرتا ہے ۔ حیدراباد کے ساٹھ سے شاید سلم بستیوں کے اسی ہزار سے زاید مفلوک الحال افراد کی تفصیلات دفتر پر موجود ہیں جن کی سطح غربت کی بنیاد پر ان میں امداد کی جاتی ہے صفا بیت المال اس وقت زائد از 25شعبہ جات میں اپنی نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے ۔ بیماروں کے لیے مفت موبائل میڈیکل کیمپس کا انعقاد اور ان کیمپس سے رجوع ہونے والوں کے ضروری معائنوں کے لیے شعبہ صفا ڈائیگناسٹک سنٹر جس سے ہر ماہ ہزاروں کی تعداد میں مستقل عارضوں کا شکار بیمار استفادہ کررہے ہیں، حالات و حادثات کا شکار افراد کے لیے بروقت طبی اور ہنگامی امداد،یتیم بچوں کے لیے سالانہ 30?لاکھ روپیے سے زائد تعلیمی و خوراکی کفالت،معاشی تنگی کا شکار ہنر مند خواتین میں روزگار فراہمی کے طور پر مشینوں کی تقسیم اور بے ہنر خواتین کے لیے مفت ٹیلرنگ و دیگر دستکاری کی ٹریننگ،چھوٹے کاروباریوں میں بلاسودی قرضہ جات کی اجرائی اور رہبر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ملک کے طول و عرض میں زائد از دس ہزار ٹھیلہ بنڈیوں کی مع ساز و سامان تقسیم، بے روزگار نوجوانوں اور معاشی طور پر کمزور افراد کو تعلیم سے مربوط کرنے ٹاس ایس ایس سی اور انٹر کے امتحانات کی مفت کوچنگ اور داخلہ فیس و امتحانی فیس ادارہ کی جانب سے ادا کی جاتی ہے ، علاوہ ازیں شہر کے تین بڑے سرکاری دواخانوں میں بیماروں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے اور فلٹرشدہ پانی کے لیے واٹر پلانٹ کی تنصیب،بیواؤں معذورین و غرباء کے لئے ماہانہ وظائف، دو یا دو سے زائد معذور گھرانوں کی مکمل کفالت، بے سہارا عمر رسیدہ افراد کی اولڈیج ہوم میں رکھ کرکفالت،ملک بھر میں مساجد کی تعمیر اور بورویلس کی تنصیب نیزماہِ رمضان کے آغاز سے قبل ہزاروں خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم، موسم سرما میں بلانکٹس کی تقسیم وغیرہ خدمات الحمدللہ چل رہی ہے ۔ صفا بیت المال ان خدمات کو محض توفیق الہی اور اہلِ خیر حضرات کے تعاون سے یہ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ ادارہ کی ان خدمات کو مزید مستحکم کرنے اور جاری شعبہ جات میں توسیع کے لیے اہلِ خیر حضرات فراخدلانہ تعاون کریں ۔ فون نمبرات:9394419820 / 9394419821پر رابطہ کریں نمائندے پہنچ کر تعاون حاصل کرلیں گے ۔

Comments are closed.