Baseerat Online News Portal

ممبئی: سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 369 کروڑ روپے میں فروخت

ممبئی(ایجنسی)عروس البلاد ممبئی میں ملک کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 369کروڑ روپے میں فروخت ہو گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق مشہور کمپنی فیمی کیئر کے بانی اور صنعت کار جے پی تپاریا کے گھر والوں نے یہ عالیشان تین منزلہ اپارٹمنٹ جنوبی ممبئی میں واقع مالابار ہلز میں میں خریدا ہے۔سی ویو پر واقع یہ اپارٹمنٹ ملک کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے۔
جے پی تپاریا کی فیملی نے یہ عالیشان اپارٹمنٹ میکرو ٹیک ڈیویلپرز سے خریدا ہے جو لودھا گروپ کی کمپنی ہے۔ یہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار جو کہ عالیشان رہائشی ٹاور ہے اس کے 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں فلور پر واقع ہے۔
اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار روپے میں خریدا گیا ہے۔ یہ فی مربع فٹ کی بنیاد پر ملک کا سب سے مہنگا رہائشی اپارٹمنٹ بھی ہے۔
تپاریا فیملی نے اس اپارٹمنٹ کو خریدنے کے لیے 19 کروڑ روپے کی سٹامپ ڈیوٹی دی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں بجاج آٹو کے چیئرمین نراج بجاج نے لودھا گروپ سے سمندر کے سامنے بنا ہوا تین منزلہ لگژری اپارٹمنٹ 252 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
وہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار پیلس پروجیکٹ کی 29 ویں، 30 ویں اور 31 ویں فلور پر واقع ہے۔ ان تینوں فلیٹس کا کل رقبہ 18 ہزار مربع فٹ ہے جس میں آٹھ جگہیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔
اس اپارٹمنٹ کی فروخت کے لیے معاہدہ 13 مارچ 2013 کو کیا گیا تھا اور اس کے سٹامپ ڈیوٹی کا معاہدہ ساڑھے 15 کروڑ روپے میں طے ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ ویلسپن گروپ کے چیئرمین بی کے گوئنکا نے ورلی میں 230 کروڑ روپے کا پینٹ ہاؤس خریدا تھا جبکہ اس سے قبل بالی وُڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ورلی میں ہی 48 کروڑ روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ خریدا تھا۔

Comments are closed.