سکم : ناتھولا میں برفانی تودہ گرنے سے سات سیاح ہلاک، 11 زخمی

گوہاٹی(ایجنسی) سکم کے ناتھولا پہاڑی درے پر آج برفانی تودہ گرنے سے سات سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ برفانی تودہ گرنے کے بعد کئی سیاحوں کے برف میں پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ برفانی تودہ گرنے کے دوران 150 سے زائد سیاحوں کے علاقے میں ہونے کی اطلاع ہے۔ سکم-نتھولا سرحدی علاقے میں برفانی تودہ گرنے سے 6 سیاح ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔
فوج کے حکام نے کہا ہے کہ گنگٹوک سے نتھولا کو جوڑنے والے جواہر لال نہرو روڈ پر 15ویں میل پر برفانی تودہ گرنے سے سات سیاح ہلاک ہو گئے، جب کہ 80 سے زائد افراد کے برف کے نیچے دبنے کا خدشہ ہے۔
برفانی تودہ منگل کی صبح تقریباً 11.30 بجے پیش آیا۔ اس سے زخمی ہونے والے سات افراد قریبی فوجی اسپتال میں دم توڑ گئے۔ ان میں چار مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق 150 سے زائد سیاح اب بھی 15 میل سے آگے پھنسے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، برف میں پھنسے 30 سیاحوں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں گنگٹوک کے ایس ٹی این ایم اسپتال اور سینٹرل ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
موقع پر سکم پولس، سکم کے ٹریول ایجنٹس کی ایسوسی ایشن، محکمہ سیاحت کے افسران اور ڈرائیوروں کی طرف سے بچاؤ کام کیا جا رہا ہے۔
چیک پوسٹ کے انسپکٹر جنرل سونم تنزنگ بھوٹیا کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، "صرف 13ویں میل کے لیے پاس جاری کیے جاتے ہیں، لیکن سیاح بغیر اجازت کے 15ویں میل کی طرف چلے گئے۔ یہ واقعہ 15ویں میل پر پیش آیا۔”
نتھولا پاس چین کی سرحد پر واقع ہے اور یہ اپنی دلکش خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا ایک بڑا مرکز ہے۔
Comments are closed.