خواتین کے لباس پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کا متنازع بیان

نئی دہلی(ایجنسی)بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اس بار خواتین کے لباس کو لے کر بی جے پی لیڈر کا بیہودہ بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے لڑکیوں کے لباس کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے جین سماج کے ایک پروگرام میں لڑکیوں کو شرپنکھا بتایا ہے۔ وجے ورگیہ نے کہا کہ لڑکیاں ایسے گندے کپڑے پہن کر باہر آتی ہیں۔ ہم خواتین کو دیوی کہتے ہیں لیکن ان میں دیوی کا روپ نظر نہیں آتا۔ وہ اندور کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع مہاویر باغ میں ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ آج بھی جب میں باہر جاتا ہوں تو پڑھے لکھے نوجوانوں اور بچوں کو ناچتے دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ انہیں پانچ سے سات مشروبات پلائیں تاکہ ان کا نشہ اتر جائے۔ میں سچ کہہ رہا ہوں خدا کی قسم۔ میں ہنومان جینتی پر جھوٹ نہیں بولوں گا۔ لڑکیاں بھی ایسے گندے کپڑے پہن کر نکلتی ہیں کہ دیکھ کرشرم سے سرجھک جاتاہے،ہم اپنی عورتوں کو دیوی کہتے ہیںلیکن ان میں دیوی کا روپ نظر نہیں آتا۔ واقعی خوبصورت جسم اللہ نے دیا ہے، اچھے کپڑے پہنو یار۔ آپ بچوں میں اقدار پیدا کرتے ہیں۔ میں بہت پریشان ہوں۔

Comments are closed.