پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد راہل گاندھی پہلی بار ویاناڈ پہنچے، بہن پرینکاکے ساتھ کیا روڈ شو

وایناڈ(ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی ’مودی کنیت‘پر مجرمانہ ہتک عزت کے مقدمے میں پارلیمنٹ کی رکنیت کھونے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقہ کیرالہ پہنچے۔ ویاناڈ میں راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ روڈ شو کیا۔ اس دوران پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا۔
راہل گاندھی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں کیرالہ کی وایناڈ سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ یہاں انہوں نے 4.31 لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم، انہیں اتر پردیش کی امیٹھی سیٹ سے بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی نے شکست دی تھی۔ راہل گاندھی وایناڈ سیٹ سے الیکشن جیتنے کے بعد پارلیمنٹ پہنچے، لیکن عدالت کی طرف سے راہل کو دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد 24 مارچ کو ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔
آپ کو بتا دیں کہ 23 مارچ کو سورت کی عدالت نے راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں 2 سال کی سزا سنائی تھی۔ تاہم سزا کے اعلان کے 27 منٹ بعد انہیں ضمانت مل گئی۔ 2019 میں، راہول نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں مودی کنیت کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا – ’’سب چوروں کی کنیت مودی کیوں ہے؟‘‘ اس کے بعد گجرات کے بی جے پی ایم ایل اے پرنیش مودی نے راہل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔ سزا کے اعلان کے اگلے ہی دن لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے 2013 کے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی یا ایم ایل اے نچلی عدالت میں قصوروار پایا جاتا ہے تو اسے پارلیمنٹ یا قانون ساز اسمبلی کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا جائے گا۔ اس قاعدے کے تحت راہل کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔

Comments are closed.