دہلی: بم کی دھمکی کے بعد اسکول خالی کرا لیا گیا
نئی دہلی(ایجنسی) دہلی کے صادق نگر میں واقع ایک اسکول کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد خالی کرا لیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق اسکول انتظامیہ کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ اسکول میں ایک بم ہے۔ اطلاع ملتے ہی اسکول انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کو بلایا اور بچوں کو اسکول سے باہر نکالا گیا۔ پولیس کو اب تک کی تفتیش میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔
پولیس کے مطابق صبح 10.49 بجے صادق نگر کے ایک اسکول کو ای میل بھیجا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس کے احاطے میں بم نصب کیا گیا ہے۔ اسکول کو احتیاط کے طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔
یہ خبر ملتے ہی بیشتر طلباء کے والدین سکول پہنچ گئے اور گیٹ کے باہر جمع ہو گئے۔ جس نے بتایا کہ ہمیں سکول سے پیغام ملا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو گھر لے جائیں۔
سینئر پولیس افسر چندن چودھری نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ اسکول انتظامیہ کو بم کی دھمکی ملی ہو۔ گزشتہ سال نومبر میں بھی ایک نامعلوم شخص نے ایسا ہی ای میل بھیجا تھا۔ یہ ایک جعلی ای میل تھا۔ ہماری ٹیمیں بم ڈسپوزل سکواڈ اور ڈاگ سکواڈ کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔ا سکول کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ابھی تک کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔
Comments are closed.