پنجاب: ملٹری سٹیشن میں فائرنگ، چار فوجی ہلاک

نئی دہلی(ایجنسی)حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک ملٹری سٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھٹنڈا ملٹری سٹیشن میں چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جن کی تلاش جاری ہے۔
پنجاب میں ایک سینیئر پولیس افسر ایس پی ایس پارمر نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ’دہشت گردانہ حملہ‘ نہیں تھا اور یہ سٹیشن کی کینٹین میں ہوا۔
بھارتی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے کے قریب ملٹری سٹیشن میں فائرنگ ہوئی۔
اس ملٹری اسٹیشن میں زیادہ تر فوجیوں کے خاندان مقیم ہیں اور رہائشی علاقہ ہے۔

Comments are closed.