Baseerat Online News Portal

ماہِ صیام

 

دامن میں اپنی برکت و وسعت لئے ہوئے
ماہِ صیام آیا ہے رحمت لئے ہوئے

کینہ حسد نفاق سے دل کر کے پاک و صاف
ہر آدمی سے ملئے محبت لئے ہوئے

اس ماہ کے میں کیسے فضائل بیاں کروں
مولا کی ہے جو خاص عنایت لئے ہوئے

کوچےگلی دکان میں رونق ہے جلوہ ریز
ماہِ صیام آیا مسرت لئے ہوئے

ہر شخص شادمان ہے ہر شخص ہے مگن
روزہ ہے کائنات کی نعمت لئے ہوئے

جو شخص بھی گیا ہے نہ لوٹا ہے خالی ہاتھ
دربارحق تعالی میں حاجت لئے ہوئے

رحمت سے اپنی بخش دے اے میرے کبریا
در پر گناہ آئی ہے عفت لئے ہوئے

شہناز عِفّت
ممبئی

Comments are closed.