مورخہ 15/ اپریل سے شروع ذات پر مبنی گنتی کے سلسلہ میں چند ضروری باتیں

 

ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

ذات پر مبنی گنتی کا پہلا مرحلہ مکان شماری کا تھا ، جو 7/ جنوری 2023 سے 21 / جنوری 2023 تک کیا جا چکا ھے ، اس کا دوسرا مرحلہ 15/ اپریل 2023 سے شروع ھوگا ،دوسرے مرحلہ کی گنتی کے لئے سرکاری عملہ ہر مکان پر جائیں گے اور گنتی سے متعلق ایک فارم بھریں گے ، فارم کے دو حصے ہیں ،ایک اوپر والا حصہ ھے ، جس میں مکان نمبر ،ضلع وغیرہ کی تفصیل درج ھے ، دوسرا نیچے کا حصہ ھے ،جس مکان میں رہنے والے افراد کے بارے میں ضروری معلومات کے کالم ہیں ، اوپر والے حصہ کو سرکاری عملہ خود بھریں گے ،جبکہ نیچے والے حصہ کو مکان میں رہنے والے لوگوں سے پوچھ کر بھریں گے ، فارم کے نیچے والے حصہ میں 17/ کالم ہیں , جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے
(1) خاندان کے ممبران کا پورا نام (2) والد / شوہر کا نام (3) خاندان کے سرپرست سے رشتہ (4) عمر ( برس میں ) (5) جنس مذکر / مونث (6)شادی شدہ / غیر شادی شدہ (7) مذہب (8)ذات کا نام اور کوڈ (9)تعلیمی لیاقت (10) پیشہ ،کام کاج (11) رہائشگاہ کی حالت یعنی مکان پکا ھے کہ کچا ،ایک کمرہ ہے یا زیادہ وغیرہ(12)مکان میں مستقل رہتے ہیں کہ نہیں ؟ (13) کمپیوٹر / لیب ٹاپ وغیرہ (14)موٹر گاری وغیرہ (15) کھیتی کی زمین (16) گھراری کی زمین (17) تمام ذرائع سے ماہانہ آمدنی
یہ ہیں فارم کی تفصیلات ، مذکورہ کالم کو آپ سے معلومات حاصل کر کے بھرا جائے گا
واضح ہوکہ ذات کے لئے حکومت کی جانب سے ذات کا کوڈ متعین کیا گیا ھے اور اس کو شائع کردیا گیا ھے ، کوڈنگ لسٹ میں اپنی ذات کا کوڈ چیک کرلیں ، اور ذات کا نام کوڈ کے ساتھ لکھوائیں
تمام حضرات سے اپیل ہے کہ ذات پر مبنی گنتی کے موقع پر سرکاری عملہ کا تعاون کریں ، ان کو صحیح معلومات فراہم کرائیں ،نام اور عمر وہی لکھوائیں جو آپ کے آدھار کارڈ میں درج ھے ، نیز نام کا اسپیلنگ بھی ادھار کارڈ کے مطابق لکھوائیں ،تاکہ نام میں غلطی نہ ھو ، سماجی کارکنان سے بھی درخواست ہے کہ اس کے لئے بیداری مہم چلائیں ،اور سرکاری عملہ اور ضرورت ہو ، تو عام لوگوں کا تعاون کریں ،

 

Comments are closed.