ملت کا ایک اور نگہباں رخصت ہوا

نئی دہلی:13اپریل(پریس ریلیز) ابھی بھی یہ اندوہناک خبر ملی کہ چند منٹ قبل دارالعلوم ندوۃ العلماء کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی کا انتقال ہوگیا،انا للہ و انا الیہ راجعون۔ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے حضرت کا سایہ کسی مشفق نگہبان سے کم نہ تھا اور اب ایسے پر آشوب حالات میں جب ملت کو نگہبانی کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے حضرت اچانک اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔آپ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ جیسی عظیم دینی درسگاہ کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مدارس ،مکاتب اور انجمنوں و تنظیموں کی سرپرستی فرمارہے تھے وہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر کی حیثیت سے دینی و شرعی معاملات میں ہندوستانی مسلمانوں کو آپ کی قیادت و رہنمائی نصیب تھی جس کا خلاء شائد ہی پر ہوسکے۔میں اس موقع پر حضرت کے اعزاء و اقارب اور تمام ہندوستانی مسلمانوں سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ حضرت کے درجات بلند فرمائے۔ان خیالات کااظہار امانت اللہ خان،چیئرمین دہلی وقف بورڈنے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔اس موقع پر وقف بورڈ سے جاری تعزیتی بیان میں بورڈ کے سیکشن آفیسر حافظ محفوظ محمد اور میڈیا کو آرڈی نیٹرنے بھی تعزیت پیش کی۔

Comments are closed.