بہار میں آج سے ذات پرمبنی مردم شماری کا دوسرا دور، وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی ان سوالوں کےدیئے جواب

پٹنہ(ایجنسی) بہار میں ذات پرمبنی مردم شماری کا دوسرا دور آج سے شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمارکے آبائی وطن بختیار پور میںمردم شماری کاعملہ پہونچ کران سے سوالات کئے، جہاں انہوں نے خود مقامی باشندے کے طور پر تمام اعداد و شمار کا اندراج کرایا۔ گنتی کے دوسرے مرحلے کا کام 15 مئی تک جاری رہے گا، جس کے دوران سروے میں شامل ساڑھے تین لاکھ افراد سے شناخت شدہ دو کروڑ 88 لاکھ خاندانوں کے لوگوں کی مکمل تفصیلات جمع کی جائیں گی۔ اس دوران لوگوں سے نام، جنس، عمر، تعلیم سمیت کل 18 سوالات پوچھے جائیں گے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ذات کی گنتی اور سماجی و اقتصادی سروے کی رپورٹ بہار قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
نتیش کمار نے مردم شماری افسر کو بختیار پور میں اپنے خاندان کے افراد کے بارے میں مطلع کیا اور ڈیٹا ریکارڈ کروایا۔
بہار میں ذاتوں کی شناخت اب نمبروں کی شکل میں کوڈ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ ہر ذات کو 15 اپریل سے 15 مئی تک ذات پر مبنی گنتی کے مہینے کے دوسرے مرحلے کے دوران استعمال کے لیے ایک عددی کوڈ تفویض کیا گیا ہے۔ 7 جنوری کو شروع ہونے والی گنتی کی مشق مئی 2023 تک مکمل ہو جائے گی۔ ریاستی حکومت اس مشق کے لیے اپنے ہنگامی فنڈ سے 500 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اس سروے کی ذمہ داری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو سونپی گئی ہے۔
Comments are closed.