سعدیہ فیشن کی جانب سے پرتکلف دعوت افطار کا اہتمام

ممبئی (بصیرت آن لائن) ملبوسات کی دنیا کا جانا پہچانا نام سعدیہ فیشن کی جانب سے ایک پرتکلف دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سعدیہ فیشن کے ڈائریکٹر مفید عالم نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا، مہمان خصوصی کی حیثیت سے مہاراشٹر کے اہم ایل سی اور جنتا دل یو کے قومی جنرل سیکریٹری کپل پاٹل شریک ہوئے، انہوں نے دعوت افطار کے کامیاب انعقاد پر سعدیہ فیشن کے ڈائریکٹر مفید عالم عرف ببلو کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ افطار کی دعوت ملک میں قومی یکجہتی اور قومی ایکتا پیدا کرنے کے لیے بہت ضروری ہے، انہوں نے دعوت افطار میں شریک تمام مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے رمضان اور عید کی مبارکباد پیش کی، اس دعوت افطار میں بطور خاص مولانا خورشید جمالی، جمعیۃ علماء گوونڈی کے جنرل سیکریٹری مولانا صدر عالم قاسمی ،انجمن باشندگان بہارممبئی گوونڈی برانچ کے جوائنٹ سیکریٹری سمیع انصاری، صغیرہ فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری ابرار شیخ، شمشیر پوی، آصف شیخ پروپرائٹر ثنا انٹرپرائزز، شبیر شیخ، شہزادے ایس این میڈیکل، ظفیر بشری پروین، صلاح الدین خان، انور کمال دھاراوی، سماجی کارکن حفیظ اکمل، راشد بھائی سورت، مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن ،مولانا نصراللہ قاسمی ،شجرالہدی شیخ اور مفتی اصغر قاسمی امام دعوت الایمان مسجد شریک تھے.
Comments are closed.