ہمدردی، رواداری اور خیر سگالی کا پیغام ہر فرد تک پہنچانا یہ ہم سب کی ذمّہ داری ہے : شاکر شیخ

 

 

جماعت اسلامی ہند پارک سائٹ ممبئی کے زیرِ اہتمام برادرانِ وطن کے لیے عید ملن پروگرام

ممبئی

عید الفطر خوشیاں منانے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ جہاں مسلمانوں میں آپس میں عید ملنے اور مُحبت پھیلانے کا معاملہ ہوتا ہے تو وہیں ضروری ہے کہ برادرانِ وطن سے بھی ملاقات کی جائے، انہیں بھی اس محبت والے تہوار میں شامل کیا جائے۔لہٰذا جماعت اسلامی ہند ممبئی پارک سائٹ نے شیخ سلیم بھائی (سلیم ٹول) کے تعاون سے برادرانِ وطن کے لیے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا، الگ الگ طبقات کے لوگوں نے شرکت کی اور باھمی گفتگو ہوئی۔ شاکر شیخ (سیکریٹری جماعت اسلامی ہند ممبئی میٹرو) نے عید الفطر کا پیغام برادرانِ وطن تک پہنچایا۔آپس میں ہمدردی، رواداری اور خیر سگالی کا پیغام ہر ہر فرد تک پہنچانے کی ہماری ذمّہ داری ہے۔ 25 وطنی بھائیوں نے عید ملن پروگرام میں شرکت کی اور پیغامِ انسانیت سے آشنائی حاصل کی۔ شرکا نے مختلف سوالات کیے اور اُن کے تشفی بخش جوابات بھی دیے گئے۔ آپس میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے مستقبل میں ایسے ہی پروگرام کرتے رہنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، لہٰذا اسی طرح سے خیر سگالی کی نشستیں منعقد کی جاتی رہنی بے حد ضروری ہے۔

Comments are closed.