مسجد ترجمہ والی بھوپال میں عید ملن پروگرام کا انعقاد
مختلف مذہبوں اور سماجوں کے ذمہ داران نے کی شرکت، آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنے کا دیا پیغام
بھوپال: 26 اپریل (پریس ریلیز) جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کی جانب سے جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال میں بروز منگل رات آٹھ بجے عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا، تاکہ باہمی محبت، اور آپسی بھائی چارگی کو بڑھایا جا سکے۔ نظامت کے فرائض صوفی مشاہد الزماں نے ادا کیے، پروگرام کا آغاز قاری محمد آصف نے تلاوت قرآن سے کیا، اس کے بعد مفتی محمد احمد خان صدر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش، سکھ سماج سے علمبردار دلیپ سنگھ، عیسائی سماج سے آرچ بشپ دورئی راج، شیعہ سماج سے رضی الحسن حیدری، بوہرہ سماج سے سید مرتضیٰ علی، صاحبزادہ عبدالرشید خان سابق کارپوریشن صدر مدھیہ پردیش، مفتی ابوالکلام مفتی شہر بھوپال، ہندو سماج سے پنڈت رام جیون دبے نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنے کا پیغام دیا، اور کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے ہمیں مل جل کر رہنے کی ضرورت ہے، آج اس اسٹیج پر ہر مذہب کے مذہبی رہنما اور دانشور موجود ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی لوگ پیار، محبت کے ساتھ آپس میں مل جل کر رہنا چاہتے ہیں، ایک سچا ہندوستانی اپنے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم لوگ اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اپنے ملک کی ترقی اور کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں، اور آپس میں محبت بانٹے، کوئی کسی کے مذہب کو برا نہ کہے، پروگرام کے مہمان خصوصی دگ وجے سنگھ سابق وزیر اعلیٰ مدھیہ پردیش اور ایم پی راجیہ سبھا نے اسٹیج پر موجود تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں نے اس ملک کی آزادی کے شہادتیں دی، انگریزوں کی لاٹھیاں کھائی ہیں، اور اب سرحد پر ملک کی حفاظت کے لئے فوج میں ہندو ہیں، مسمان، سنکھ عیسائی بھی ہیں، ہر مذہب کے لوگ ہیں جو ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، آپ نے مزید فرمایا کہ آج نفرت کے بازار میں جو مفتی صاحب کے صاحبزادوں نے محبت کی دوکان کھولی ہے میں اس پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں، اس کے بعد حاجی عبدالمجید سالار خان سکریٹری جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے پروگرام میں موجود مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں مفتی رشیدالدین قاسمی کی دعا پر یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
اس تقریب میں خصوصی طور پر آشیش سنگھ کلکٹر بھوپال، جمیل خان ایس ڈی ایم بھوپال، رام سنیہی مشرا ایڈیشنل ایس پی، مولانا محمد اسحاق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء مدھیہ پردیش، حاجی عبدالعزیز خان اور شہر کے کئی ممتاز، دانشور و معزز شخصیات موجود تھیں۔
Comments are closed.