پروفیسر شکیل قاسمی کے ماموں ڈاکٹر منظر کا انتقال

 

پٹنہ(پریس ریلیز)یہ خبر افسوس کے ساتھ پڑھی جا ئے گی کہ پروفیسر مولانا شکیل احمد قاسمی کے ماموں ڈاکٹر منظر صاحب موضع اجرا، مدھوبنی کا جمعہ کی شام کو انتقال ہو گیا ۔ ان کے پسماندگان میں ایک لڑکا اور لڑکیاں ہیں ۔ ان کی تدفین موضع اجرا ، مدھوبنی میں ۲۹؍ اپریل بروز سنیچر ظہر کی نماز کے بعد ہوگی۔
مولانا شکیل قاسمی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر منظر صاحب اپنے بھائی بہنوں میں تنہا رہ گئے تھے ، ہم سب لوگوں کے سرپرست تھے ، اب ہم لوگ ان کی سرپرستی سے بھی محروم ہو گئے ۔ وہ سماج اور رشتہ داروں کے درمیان بے حد مقبول تھے ۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ۔

Comments are closed.